’دی کپل شرما شو‘ بھارتی تاریخ کا بدترین شو قرار

ممبئی: مشہور کامیڈی شو ’دی کپل شرما شو‘ کو معروف مصنف امیت آریان نے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے بھارتی تاریخ کا بدترین شو قرار دے دیا۔ مشہور ٹی وی شو ’ایف آئی آر‘ کے مصنف امیت آریان نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کپل شرما شو کے بیہودہ لطیفوں […]

 0  1
’دی کپل شرما شو‘ بھارتی تاریخ کا بدترین شو قرار

ممبئی: مشہور کامیڈی شو ’دی کپل شرما شو‘ کو معروف مصنف امیت آریان نے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے بھارتی تاریخ کا بدترین شو قرار دے دیا۔

مشہور ٹی وی شو ’ایف آئی آر‘ کے مصنف امیت آریان نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کپل شرما شو کے بیہودہ لطیفوں پر انحصار پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے شو میں بعض کرداروں اور خاص طور پر کرشنا ابھیشیک کے کردار کو خواتین کی توہین کا باعث قرار دیا۔ امیت آریان نے کہا کہ خواتین کا احترام کیا جانا چاہیے۔

انٹرویو میں مصنف نے مزید کہا کہ خواتین کی عزت کو نقصان پہنچانے والے لطیفے ناقابلِ قبول ہیں۔

امیت آریان نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ دی کپل شرما شو کی کامیابی کا انحصار صرف میزبان کپل شرما پر نہیں بلکہ معاون کرداروں پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ شو کو غور سے دیکھیں تو یہ کپل شرما نہیں جو شو چلا رہے ہیں بلکہ دوسرے کرداروں کا اس میں زیادہ عمل دخل ہے۔

امیت آریان نے نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والے نئے شو کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ شو نے زیادہ توجہ حاصل نہیں کی کیونکہ سامعین کپل شرما کی انفرادی پرفارمنس میں کم دلچسپی لیتے ہیں۔

دوسری جانب، شو کی مقبولیت کا جائزہ لیا جائے تو یہ نیٹ فلکس پر کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ ٹیلی ویژن سے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر جانے کے بعد شو اب اپنے دوسرے سیزن میں ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow