ویڈیو: گلوکار دلجیت سنگھ دوسانجھ کا ابوظہبی کی مسجد کا دورہ
بھارت کے معروف و مشہور گلوکار دلجیت سنگھ دوسانجھ نے حال ہی میں ابوظبی کی شیخ زید گرینڈ مسجد کا دورہ کیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکار دلجیت سنگھ دوسانجھ نے ابوظبی کی شیخ زید گرینڈ مسجد کی ویڈیو شیئر کی ہے، اپنے اس دورے کی ویڈیو میں […]
بھارت کے معروف و مشہور گلوکار دلجیت سنگھ دوسانجھ نے حال ہی میں ابوظبی کی شیخ زید گرینڈ مسجد کا دورہ کیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکار دلجیت سنگھ دوسانجھ نے ابوظبی کی شیخ زید گرینڈ مسجد کی ویڈیو شیئر کی ہے، اپنے اس دورے کی ویڈیو میں خوبصورتی کے ساتھ قصیدہ بردہ شریف کا استعمال کیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلجیت سنگھ دوسانجھ نے مسجد کی طرزِ تعمیر کا معائنہ کیا اور مداحوں کے ساتھ سیلفی بھی بنوائی، اس موقع پر انہیں عرب لباس میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
بھارتی گلوکار نے عرب لباس بلیک جبہ کے ساتھ کوفیہ بھی پہن رکھا تھا، انہوں نے مسجد کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مختصر کیپشن میں ’’ابوظبی کی شیخ زید گرینڈ مسجد‘‘ لکھا ہے۔
دلجیت دوسانجھ نے ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی جسے لاکھوں لوگوں نے پسند کیا ہے، واضح رہے کہ انہیں بھارت سمیت خلیجی ممالک اور خصوصی طور پر متحدہ عرب امارات سمیت پاکستان میں بھی مقبول ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟