شہرہ آفاق اسٹیج ڈراما ’’بڈھا گھر پر ہے‘‘ کے ڈائریکٹر فرقان حیدر انتقال کر گئے

درجنوں شہرہ آفاق ڈراموں کے ہدایت کار پاکستانی کمرشل تھیٹر کے بانی سید فرقان حیدر رضوی امریکا میں انتقال کر گئے ہیں۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستانی اسٹیج کو کمرشل انداز دینے اور آج کے دور کے کئی معروف چہرے متعارف کرانے والے پاکستانی کمرشل تھیٹر کے بانی ولیجنڈ ہدایت کار سید فرقان […]

 0  0

درجنوں شہرہ آفاق ڈراموں کے ہدایت کار پاکستانی کمرشل تھیٹر کے بانی سید فرقان حیدر رضوی امریکا میں انتقال کر گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستانی اسٹیج کو کمرشل انداز دینے اور آج کے دور کے کئی معروف چہرے متعارف کرانے والے پاکستانی کمرشل تھیٹر کے بانی ولیجنڈ ہدایت کار سید فرقان حیدر رضوی امریکا کے شہر ڈیلاس میں انتقال کر گئے ہیں۔

فرقان حیدر کئی ماہ سے علیل تھے۔ ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر امریکا میں ہی ادا کی جائے گی۔

انہوں نے معین اختر اور عمر شریف کو اپنی ٹیم میں شامل کر کے اسٹیج ڈراموں کو نیا اسلوب دیا اور اسے عوامی شہرت کے عروج پر پہنچایا جب کہ آج کے دور کے کئی معروف نام بھی انہوں نے ہی متعارف کرائے۔

فرقان حیدر نے 250 کے لگ بھگ اسٹیج ڈرامے پیش کیے۔ انہوں نے اردو کے علاوہ پنجابی اور میمنی زبان میں بھی ڈرامے پیش کیے۔

بکرا قسطوں پر، بڈھا گھر پر ہے سمیت کئی ایسے بھی ڈرامے تھے جن کی شہرت پڑوسی ملک بھارت سمیت پوری دنیا میں ہوئی اور آج بھی وہ یادگار اسٹیج ڈرامے قرار دیے جاتے ہیں۔

فرقان حیدر کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ ان کے کئی شہرہ آفاق ڈراموں کو بالی ووڈ میں کاپی کیا گیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow