شہادت کی انگلی آپ کی شخصیت کا کیا راز بتاتی ہے؟

کسی بھی انسان کی شخصیت اور اس کی عادات و اطوار کے بارے میں اپنے طور پر اندازے تو لگائے جاسکتے ہیں لیکن یقین سے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ تاہم پرانے زمانے سے لے کر اب تک بہت سے ماہرین نے اپنے تجربات اور عمر کے نشیب و فراز سے گزر کر اس حوالے سے […]

 0  5
شہادت کی انگلی آپ کی شخصیت کا کیا راز بتاتی ہے؟

کسی بھی انسان کی شخصیت اور اس کی عادات و اطوار کے بارے میں اپنے طور پر اندازے تو لگائے جاسکتے ہیں لیکن یقین سے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

تاہم پرانے زمانے سے لے کر اب تک بہت سے ماہرین نے اپنے تجربات اور عمر کے نشیب و فراز سے گزر کر اس حوالے سے بہت سی باتیں کہیں اور محاورے بنائے اور یہ سلسلہ آج بھی کسی نہ کسی شکل میں رائج ہے۔

انسان کے ہاتھوں اور انگلیوں کی بناوٹ کے موضوع پر بہت کچھ لکھا جاچکا ہے جس میں انگلیوں کو دیکھ کر اس انسان کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں کا ایک خاکہ تیار کیا جاتا ہے۔

جیسے کہ شہادت کی انگلی کا انسانی مزاج پر بہت گہرا اثر ہوتا ہے اور اس کی بناوٹ بھی انسانی مزاج کے بارے میں بہت کچھ بتا دیتی ہے، آج ہم آپ کو اسی حوالے سے بتائيں گے کہ انسانی ہاتھ کی پہلی انگلی جس کو شہادت کی انگلی بھی کہا جاتا ہے انسانی مزاج پر کس طرح اثر انداز ہوتی ہے۔

1 : انگلی اگر بالکل سیدھی ہو

اگر شہادت کی انگلی سیدھی ہو تو ایسے لوگ بالکل سیدھے ہوتے ہیں ان کے جو دل میں ہوتا ہے وہی زبان پر ہوتا ہے- انہیں جھوٹ اور جھوٹے لوگوں سے سخت نفرت ہوتی ہے یہ لوگ تخلیقی ذہن کے مالک ہوتے ہیں اور فنون لطیفہ سے ان کی وابستگی بہت گہری ہوتی ہے ان کے پسندیدہ پیشے بھی آرٹ ، اداکاری ، یا میوزک سے متعلق ہوتے ہیں اس کے علاوہ یہ لوگ اچھے شاعر اور مصنف بھی بن سکتے ہیں یہ لوگ بہت محنتی ہوتے ہیں اور ان کی پہلی ترجیح ان کا کام ہوتی ہے-

2 : انگلی اگر نوک دار ہو

اگر انگلی ناخن والی جانب سے نوکدار ہو جائے تو ایسے لوگ بہت خود پسند ہوتے ہیں یہ لوگ اپنے علاوہ کسی پر بھی اعتبار نہیں کرتے ہیں- ان کی ہمت بہت بلند ہوتی ہے اور یہ کسی اور پر اعتبار کرنے کے بجائے خود پر اور اپنی محنت پر بھروسہ کرنے کے عادی ہوتے ہیں ۔ ان کو لوگوں کو ایک نظر میں پہچاننے کی خاص صلاحیت موجود ہوتی ہے۔

3 : انگلی اگر ٹیڑھی ہو

اگر کسی انسان کی شہادت کی انگلی کسی حد تک ٹیڑھی میڑھی ہو تو ایسے لوگ بہت پیچیدہ ذہنیت کے حامل ہوتے ہیں، ان کو دوہری شخصیت کا مالک بھی کہا جا سکتا ہے ایسے لوگ اپنی اصل شخصیت کو چھپانے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ مزاج کے اعتبار سے بہت مخلص ہوتے ہیں اور ہر ایک کے مسائل میں الجھنا ان کی فطرت ہوتی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow