لگتا ہے ملتان ٹیسٹ کا رزلٹ آئےگا، سلمان علی آغا
ملتان: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈ بلے باز اور ملتان ٹیسٹ کے سنچری میکر سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے ٹیسٹ میچ کا رزلٹ آئے گا۔ ٹیسٹ کے دوسرے دن کے اختتام پر پاکستانی بیٹر سلمان علی آغا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکٹ پرکافی کریکس کھل […]
ملتان: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈ بلے باز اور ملتان ٹیسٹ کے سنچری میکر سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے ٹیسٹ میچ کا رزلٹ آئے گا۔
ٹیسٹ کے دوسرے دن کے اختتام پر پاکستانی بیٹر سلمان علی آغا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکٹ پرکافی کریکس کھل رہے ہیں، لگتا ہے اس میچ کا نتیجہ آئےگا، امید ہے اٹیکنگ کرکٹ میں انگلینڈغلطیاں کرے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اندازہ تھا کہ انگلش ٹیم تیز کرکٹ کھیلے گی، ہم چاہتے بھی یہی ہیں کہ انگلینڈ کل غلطیاں کرے۔
ملتان ٹیسٹ کے سنچری میکر نے کہا کہ اٹیکنگ کرکٹ کھیلنے کا کوئی پلان نہیں تھا، اسپنرز پر اٹیک کرنا میری گیم ہے، کوئی بھی اسپنر ہوں میں اس پر اٹیک کرتا ہوں۔
پاکستانی بلے باز نے کہا کہ مجھے باؤنڈری پر خود بھی لگا میں کیچ آؤٹ ہوگیا ہوں، میری کوشش یہی ہوتی ہے کہ میں اپنا بہترین کھیل پیش کروں۔
سلمان علی آغا کا گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ انگلینڈایک اچھی ٹیم ہے، جب آپ 500 رنز اسکور کرتے ہیں تو آپ پراعتماد ہوتے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟