تابش ہاشمی نے سسرال جاکر والدہ کو کہنی کیوں ماری؟

کراچی : پاکستان کے معروف کامیڈین اور ٹی وی میزبان تابش ہاشمی پہلی بار سسرال جاکر بھی شرارت سے باز نہ آئے۔ یوٹیوب پر ’ٹو بی اونیسٹ‘ کے نام سے مقبول شو کی میزبانی کرنے والے تابش ہاشمی اور ان کی اہلیہ حرا نے شرکت کی اور اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ناظرین کو آگاہ […]

 0  5
تابش ہاشمی نے سسرال جاکر والدہ کو کہنی کیوں ماری؟

کراچی : پاکستان کے معروف کامیڈین اور ٹی وی میزبان تابش ہاشمی پہلی بار سسرال جاکر بھی شرارت سے باز نہ آئے۔

یوٹیوب پر ’ٹو بی اونیسٹ‘ کے نام سے مقبول شو کی میزبانی کرنے والے تابش ہاشمی اور ان کی اہلیہ حرا نے شرکت کی اور اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ناظرین کو آگاہ کیا۔

میزبان ندا یاسر کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں تابش ہاشمی نے بتایا کہ میرے والد اور حرا کے دادا آپس میں بہت گہرے اور بچپن کے دوست تھے یہ دوستی بعد ازاں رشتے داری میں بدل گئی۔

تابش کی اہلیہ حرا نے بتایا کہ ایک دن جب ان کی فیملی ہمارے گھر آئی تو تابش نے مجھے دیکھ کر اپنی امی کو چپکے سے کہنی ماری جو میرے بھائی نے دیکھ لیا تھا، حرا کے مطابق تابش کی یہ یکطرفہ محبت تھی۔

تابش کا کہنا تھا کہ ہماری شادی کو 12 سال ہوگئے اور کیونکہ میں بہو کی طرح کا داماد ہوں اس لیے شادی کے بعد میرا روپ نکھر گیا۔

 

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow