رجنی کانت کی نئی فلم "جیلر 2 ” کے ٹیزر نے تہلکہ مچا دیا

ممبئی : بھارتی ساؤتھ فلموں کے لیجنڈ اداکار رجنی کانت کے مداح ایک بار پھر انہیں بڑے پردے پر دیکھنے کیلیے بے تاب ہیں، فلم "جیلر2” کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلاک بسٹر فلم "جیلر” کی زبردست پذیرائی کے بعد اس کے سیکوئل "جیلر 2” کا اعلان کردیا گیا ہے، جس میں […]

 0  0
رجنی کانت کی نئی فلم "جیلر 2 ” کے ٹیزر نے تہلکہ مچا دیا

ممبئی : بھارتی ساؤتھ فلموں کے لیجنڈ اداکار رجنی کانت کے مداح ایک بار پھر انہیں بڑے پردے پر دیکھنے کیلیے بے تاب ہیں، فلم "جیلر2” کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بلاک بسٹر فلم "جیلر” کی زبردست پذیرائی کے بعد اس کے سیکوئل "جیلر 2” کا اعلان کردیا گیا ہے، جس میں لیجنڈری اداکار رجنی کانت اپنے مخصوص انداز میں نظر آئیں گے۔

یہ اعلان ایک دھماکہ خیز ٹیزر کے ذریعے کیا گیا ہے جس نے فلمی صنعت میں ہلچل مچادی اور مداحوں کو ان کی واپسی کے لیے مزید بے تاب کردیا۔

"جیلر 2” کا ٹیزر ہدایت کار نیلسن اور موسیقی کے کمپوزر انیرودھ روی چندر کے ایک پرسکون گفتگو کے منظر سے شروع ہوتا ہے لیکن یہ سکون اچانک ہی ایک پرتشدد ہنگامے میں بدل جاتا ہے۔ان مناظر میں لوگ گولیوں کا شکار بن رہے ہیں، کچھ کو کلہاڑی سے بے رحمی سے مارا جا رہا ہے،۔

اسی اثناء میں فلم کے مرکزی کردار اور سپر اسٹار منظر میں دھندلکے سے نمودار ہوتے ہیں جن کی آنکھوں میں فولادی چمک اور ہاتھ میں دھواں اڑاتا ہوا پستول ہوتا ہے۔

ٹیزر کے اختتام پر رجنی کانت اپنے دشمنوں پر ایک بم پھینکتے ہیں، یہ بتاتے ہوئے کہ ٹائیگر دوبارہ لوٹ آیا ہے اور اپنے قبضے کا دعویٰ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

فلم کے ہدایت کار نیلسن نے سوشل میڈیا پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

"جیلر 2” کا ٹیزر سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہا ہے، ہدایت کار نیلسن نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا، مداح ان کی جوڑی کی تعریفوں کے پل باندھ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اگست 2023میں ریلیز ہونے والی فلم "جیلر” کو باکس آفس میں زبردست کامیابی ملی تھی، جس نے دنیا بھر کے فلمی ناظرین کو اپنی جانب متوجہ کیا۔

واضح رہے کہ "جیلر 2” کے دھماکہ خیز ٹیزر کے ساتھ شائقین اور رجنی کانت کے مداحوں کی توقعات بھی عروج پر ہیں۔ ان کے مداح بے صبری سے رجنی کانت کی واپسی کا انتظار کر رہے ہیں جو یقیناً ایک اور زبردست فلمی تجربہ ہوگا اور باکس آفس پر دھماکہ کرے گا۔

72سالہ اداکار رجنی کانت کے مداح انہیں اسکرین پر دوبارہ دیکھنے کے لیے انتہائی پُرجوش نظر آتے ہیں، رجنی کانت لگ بھگ پانچ دہائیوں سے ایک سو ساٹھ سے زائد فلموں میں اداکاری کر چکے ہیں جن میں ہندی، تامل، تیلگو، بنگالی اور ملیالم زبان کی فلمیں شامل ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow