قوت مدافعت کی مضبوطی کیلیے یہ وٹامن بے حد ضروری ہے؟
ہر انسان کی اچھی صحت کیلیے قوت مدافعت کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے، جس کیلیے وٹامن سی سے بھرپور غذاؤں کا استعمال لازمی ہے۔ قارئین یہ بات بھی ذہن میں رکھیں کہ ایک مضبوط مدافعتی نظام کو برقرار رکھنے کا انحصار متوازن غذا، مسلسل ورزش، پوری نیند پر ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے […]
ہر انسان کی اچھی صحت کیلیے قوت مدافعت کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے، جس کیلیے وٹامن سی سے بھرپور غذاؤں کا استعمال لازمی ہے۔
قارئین یہ بات بھی ذہن میں رکھیں کہ ایک مضبوط مدافعتی نظام کو برقرار رکھنے کا انحصار متوازن غذا، مسلسل ورزش، پوری نیند پر ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ متوازن غذا کھانے سے کوئی بھی شخص وٹامن سی کی کمی کو باآسانی پوری کر سکتا ہے۔
وٹامن سی کا حصول روزانہ کی بنیاد پر اس لیے بھی ضروری سمجھا جاتا ہے کیونکہ انسانی جسم نہ تو وٹامن سی خود پیدا کرتا ہے اور نہ ہی اسے ذخیرہ کرتا ہے۔
بالغ خواتین کو یومیہ 75 ملی گرام وٹامن سی کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ مردوں کو 90 ملی گرام یومیہ ضرورت ہوتی ہے، وٹامن سی سرخ مرچوں کے آدھے گلاس، بروکلی کے ایک کپ یا سنگترے کے 3/4 گلاس سے حاصل کیا جاسکتا ہے، اس کا حصول قدرتی غذاؤں کے استعمال سے کیا جا سکتا ہے۔
جسم میں وٹامن سی کی کمی کی چند علامات ہیں جن میں موٹاپا، جلد کا خشک ہونا یا مسوڑھوں سے خون بہنا شامل ہیں۔
وٹامن سی کی کمی کی وجوہات
ایسے افراد جو متوازن غذا کا استعمال نہیں کرتے ان کے جسم میں عموماً وٹامن سی کی کمی ہوتی ہے، اس کے علاوہ گردوں کے امراض میں مبتلا افراد جن کا ڈائیلاسز چل رہا ہو یا تمباکو نوشی کے عادی افراد کو روزانہ 35 ملی گرام وٹامن سی کی اضافی مقدار لینے کی تجویز دی جاتی ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق ایسے افراد کے جسم میں ایسے فری ریڈیکل پیدا ہو جاتے ہیں جن کے لیے وٹامن سی کی زیادہ سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے، وٹامن سی کی کمی کی علامات تین ماہ کے اندر ظاہر ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔
قوت مدافعت کا کمزور ہونا
وٹامن سی کا چونکہ قوت مدافعت سے براہ راست تعلق ہے، اس لیے اس کی کمی کی وجہ سے کئی امراض لاحق ہونے کا خدشہ ہوتا ہے، جدید سائنسی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ اس بات کے کئی ثبوت ہیں کہ وٹامن سی کئی امراض سے نجات دلانے میں معاون ہوتا ہے، جیسے نمونیہ اور مثانے کے امراض وغیرہ، وٹامن سی دل کی بیماریوں اور کینسر کے حملے سے بھی محفوظ رکھنے میں معاون ہوتا ہے۔
زخموں کا دیر سے ٹھیک ہونا
جب کسی شخص کو زخم ہوتا ہے تو اس کی وجہ سے اس کے جسم میں وٹامن سی کی کمی ہوجاتی ہے، جسم کو کولاجن بنانے کےلیے وٹامن سی کی ضرورت ہوتی ہے، یہ پروٹین ہوتی ہے جو جلد کی اصلاح کے لیے کام کرتی ہے۔
وٹامن سی خون کے سفید خلیے پیدا کرنے میں مدد دیتی ہے جو جسم کی اصلاح کے لیے اس کی مدد کرتے ہیں۔
ناک یا مسوڑوں سے خون بہنا
وٹامن سی خون کی رگوں کو مضبوط اور خون کو گاڑھا کرنے میں مدد دیتا ہے، اس سے کولاجن بھی بنتا ہے جو دانتوں اور مسوڑھوں کو درست رکھتا ہے، ایک تحقیق کے مطابق ایسے افراد جو مسوڑھوں کی تکلیف میں مبتلا تھے، جب انہوں نے دو ہفتوں تک وٹامن سی سے بھرپور پھل کھائے تو ان کے مسوڑھے درست ہوگئے۔
وزن میں اضافہ
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وٹامن سی کی کمی اور جسم میں چربی کا اضافہ بالخصوص پیٹ کی چربی ہونے میں گہرا ربط ہے، وٹامن سی کی وجہ سے جسم کی اضافی چربی پگھل جاتی ہے اور جسم کو طاقت ملتی ہے۔
تھکاوٹ اور مایوسی
جدید سائنسی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وٹامن سی کی مقدار کی کمی سے وجہ جسم میں تھکاوٹ ، چڑچڑاپن اور مایوسی کا احساس ہونے لگتا ہے، جبکہ ایسے افراد جن میں وٹامن سی کی مقدار پوری ہے وہ ایسا محسوس نہیں کرتے بلکہ ان کا جسم پر کنٹرول زیادہ ہوتا ہے۔
نظر کا کمزور ہونا
اگر کسی شخص کی عمر بڑھ جانے کے سبب آنکھیں کمزور ہوگئیں تو اس کے لیے وٹامن سی اور کچھ اینٹی آکسیڈنٹ معاون ثابت ہوسکتی ہیں، وٹامن سی کی مکمل مقدار لینے سے آنکھوں کا موتیا ختم ہوسکتا ہے، البتہ اس بارےمیں ابھی مزید تحقیق باتی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟