لاس اینجلس : سب سے مہنگا گھر شعلوں کی نذر ہوگیا، تصاویر دیکھیں

لاس اینجلس : امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں تاریخ کی تباہ کن آتشزدگی کے بعد اب تک ایک لاکھ سے زائد لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوچکے ہیں جبکہ آتشزدگی کے باعث سب سے مہنگا گھر بھی جل کر خاکستر ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق پیسیفک پیلی سیڈز (لاس اینجلس کا ایک […]

 0  0
لاس اینجلس : سب سے مہنگا گھر شعلوں کی نذر ہوگیا، تصاویر دیکھیں

لاس اینجلس : امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں تاریخ کی تباہ کن آتشزدگی کے بعد اب تک ایک لاکھ سے زائد لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوچکے ہیں جبکہ آتشزدگی کے باعث سب سے مہنگا گھر بھی جل کر خاکستر ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق پیسیفک پیلی سیڈز (لاس اینجلس کا ایک زیلی علاقہ) میں تعمیر شدہ یہ گھر فن تعمیرات کا شاہکار تھا، جسے بے رحم آگ نے راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کردیا۔

Home

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق 18 کمروں پر مشتمل یہ عظیم الشان محل نما بنگلہ بحرالکاہل کے کنارے پہاڑی پر واقع تھا اور اس کے کمرے سمندر کا شاندار نظارہ پیش کرتے تھے۔

home

اس گھر کی قیمت 125 ملین ڈالرز تھی جو پاکستانی کرنسی میں تین ارب 47 کروڑ روپے سے زائد بنتے ہیں۔

اس خوبصورت اور عالی شان گھر کا مالک 29 سالہ آئسٹن رسل ہے جو ’لومینار ٹیکنالوجیز‘نامی کمپنی کا بھی مالک ہے، اس قیامت خیز آگ سے تباہ ہونے سے پہلے اس کا صرف کرایہ ہی ساڑھے چار لاکھ ڈالرز ماہانہ تھا۔

home

رپورٹ کے مطابق آئسٹن رسل نے یہ خوبصورت بنگلہ تین سال پہلے 2021 میں 83 ملین ڈالرز کے عوض خریدا تھا۔

ساحل سمندر کے محل وقوع پر اس بنگلے کی انفرادیت یہ تھی کہ اس میں معروف جاپانی شیف نوبو متسہیسا کا ڈیزائن کردہ شاندار کچن تھا، اس کے علاوہ چھ واش رومز اور ایک چھوٹا سا پرائیویٹ سینما بھی موجود تھا۔

home

اس پُرتعیش اور جدید طرز تعمیر کے شاہکار اس بنگلے کے تہہ خانے میں درجہ حرارت کو برقرار رکھنے کیلئے اس جدید چار منزلہ گھر کے تہہ خانے میں درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے کے لیے جدید طرز کا سمارٹ ویدر کنٹرول سسٹم موجود تھا جبکہ رات کو ستاروں کا نظارہ کرنے کے لیے گاڑی کی سن روف کی طرح حرکت کرنے والی چھت بھی تھی۔

home

لیکن اب صورتحال یہ ہے کہ اس عالی شان گھر کو دہکتے شعلوں نے تباہ و برباد کردیا اور اس کا کوئی ایک کمرہ بھی محفوظ نہیں رہا۔

علاوہ ازیں لاس اینجلس میں لگنے والے قیامت خیز آتشزدگی سے کئی نامور ہالی وڈ اداکاروں کے مہنگے ترین گھر بھی جل کر خاکستر ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق خوفناک آگ نے ایک اور عالیشان محل بھی جلا ڈالا جو ایڈون کاسترو کا تھا، جس نے گزشتہ سال دنیا کی سب سے بڑی لاٹری کا انعام جیتا تھا۔

ایڈوین کاسترو نے گزشتہ سال فروری میں ایک لاٹری ٹکٹ میں 2 ارب ڈالر سے زائد کا انعام جیتا تھا جس کے بعد انہوں نے 25 ملین ڈالر سے زائد میں ہالی وڈ ہلز میں ایک پرتعیش محل خریدا تھا۔

 

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow