بیرون ملک سے اسمگل امراض چشم کا یہ انجیکشن محفوظ نہیں، استعمال سے گریز کریں

اسلام آباد: امراض چشم کی معروف برانڈ کی امپورٹڈ دوا کی اسمگلنگ کا انکشاف ہوا ہے، لوسنٹس (Lucentis) انجکشن کی کھیپ بیرون ملک سے پاکستان اسمگل کی گئی ہے۔ ڈریپ الرٹ کے مطابق امراض چشم کا لوسنٹس انجکشن ڈریپ کے پاس رجسٹرڈ نہیں ہے لیکن یہ مختلف شہروں میں کھلے عام فروخت ہو رہا ہے، […]

 0  0
بیرون ملک سے اسمگل امراض چشم کا یہ انجیکشن محفوظ نہیں، استعمال سے گریز کریں

اسلام آباد: امراض چشم کی معروف برانڈ کی امپورٹڈ دوا کی اسمگلنگ کا انکشاف ہوا ہے، لوسنٹس (Lucentis) انجکشن کی کھیپ بیرون ملک سے پاکستان اسمگل کی گئی ہے۔

ڈریپ الرٹ کے مطابق امراض چشم کا لوسنٹس انجکشن ڈریپ کے پاس رجسٹرڈ نہیں ہے لیکن یہ مختلف شہروں میں کھلے عام فروخت ہو رہا ہے، یہ نووارٹس سوئٹزرلینڈ کا تیار کردہ ہے، تاہم ملٹی نیشنل دوا ساز کمپنی نووارٹس پاکستان نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے رابطہ کر کے غیر قانونی دوا کی نشان دہی کی۔

نووارٹس پاکستان نے مارکیٹ میں دستیاب لوسنٹس انجکشن سے اظہار لاتعلقی کیا ہے، اور کہا کہ اس نے یہ انجکشن مارکیٹ میں سپلائی نہیں کیا، نووارٹس پاکستان کی درخواست پر ڈریپ نے پراڈکٹ الرٹ جاری کر کے لوسنٹس انجکشن کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے، اور انجکشن کی فروخت اور استعمال ممنوعہ قرار دے دی ہے۔

لوسنٹس انجیکشن کس بیماری کے لیے ہے؟

یہ انجکشن ڈھلتی عمر میں لاحق ہونے والے امراض چشم کی دوا ہے، اور نیو ویسکیولر، میکیولر ڈی جنریشن کا علاج ہے، میکیولر ڈی جنریشن انسانی بصارت دھندلانے، زائل ہونے کا مرض ہے، جب کہ نیو ویسکیولر انسانی آنکھ میں خون کی اضافی شریانیں بننے کی بیماری ہے۔

لوسنٹس سولوشن ریٹینل وین اوکلوژن کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، ریٹینل وین اوکلوژن آنکھ کی شریانوں میں بلاکج کی بیماری ہے، اس لیے اس انجکشن کو آنکھ کی شریانوں کی بندش کھولنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، اور یہ سرنج سے انسانی آنکھ میں لگایا جاتا ہے۔

ڈریپ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں دستیاب لوسنٹس سولوشن رجسٹرڈ دوا نہیں ہے، اس کے پیکٹ پر نووارٹس سوئٹزرلینڈ کا پتہ درج ہے، اس کا بیچ نمبر ایس کے وی جے 1 غیر قانونی ہے، غیر قانونی دوا آلودہ، غلط فارمولے کے تحت تیار شدہ ہو سکتی ہے، اور اس کا معیار اور افادیت غیر واضح ہے۔

ڈریپ نے خبردار کیا ہے کہ لوسنٹس انجکشن سے بصارت زائل ہو سکتی ہے، یا آنکھ کی پتلی کی علیحدگی، اور انفیکشن بھی ہو سکتا ہے، صوبائی حکومتیں لوسنٹس سولوشن کی سپلائی چین کی تحقیقات کریں، اور مارکیٹ میں غیر قانونی ادویات سپلائی کرنے والوں کی نشان دہی کی جائے۔

ڈریپ نے ملک بھر سے لوسنٹس سولوشن ضبط کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow