سارہ علی خان نے موبائل فون استعمال کرنا کیوں چھوڑا؟

ممبئی: بالی وڈ کی نوجوان اداکارہ سارہ علی خان کو ہسٹوریکل وار ڈرامہ ’اسکائی فورس‘ میں ان کے کردار کی وجہ سے خوب سراہا جا رہا ہے۔ انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ’اسکائی فورس‘ میں سارہ علی خان ایک فوجی اہلکار کی بیوی کا کردار کیا ہے جس کیلیے انہوں نے ان تھک محنت […]

 0  0
سارہ علی خان نے موبائل فون استعمال کرنا کیوں چھوڑا؟

ممبئی: بالی وڈ کی نوجوان اداکارہ سارہ علی خان کو ہسٹوریکل وار ڈرامہ ’اسکائی فورس‘ میں ان کے کردار کی وجہ سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ’اسکائی فورس‘ میں سارہ علی خان ایک فوجی اہلکار کی بیوی کا کردار کیا ہے جس کیلیے انہوں نے ان تھک محنت کی۔

پروجیکٹ سے منسلک ذرائع نے انکشاف کیا کہ سارہ علی خان سیٹ پر خاموشی سے بیٹھی رہتی تھیں اور اپنی اسکرپٹ اور ڈائیلاگز کی ڈیلیوری پر توجہ دیتی تھیں، انہوں نے جان بوجھ کر سیٹ پر کسی سے زیادہ بات چیت نہیں کی تاکہ وہ اہم سینز کیلیے اپنے جذبات کو قائم رکھ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: سارہ علی خان کا دلیپ کمار سے کیا رشتہ ہے؟

ذرائع نے بتایا کہ اداکارہ کے اس نقطہ نظر نے انہیں ایک فوجی اہلکار کی بیوی کے کردار میں ڈھلنے میں مدد کی، وہ سیٹ پر اپنا موبائل فون استعمال کرتی تھیں اور نہ ہی کوئی اور ایسی چیز کرتی تھیں جس سے ان کی توجہ ہٹے۔

فلم میں ڈیبیو کرنے والے ویر پہاڑیا ایک فوجی افسر کے کردار میں نظر آئیں گے جو سارہ کے شوہر ہیں۔ ان کے علاوہ فلم میں اکشے کمار بھی ونگ کمانڈر کے کردار میں ہیں۔

یہ فلم Jio Studios ،Maddock Films اور Leo Films UK کی مشترکہ پیشکش ہے۔ ’اسکائی فورس‘ 2 اکتوبر 2024 کو ریلیز ہونے والی تھی لیکن اب یہ 24 جنوری 2025 کو ریلیز کی جائے گی۔

علاوہ ازیں، سارہ علی خان اگلی بار فلم ’میٹرو ان ڈینو‘ میں نظر آئیں گی۔ ان کے ساتھ آدتیہ رائے کپور، انوپم کھیر، علی فضل، کے کے مینن، پنکج ترپاٹھی، کونکنا سین شرما، فاطمہ ثنا شیخ، راہول شامل ہیں۔

اداکارہ ایوشمان کھرانہ کے ساتھ ایک ڈرامہ فلم میں بھی کام کر رہی ہیں جس کا عنوان ظاہر نہیں کیا گیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow