بیویاں ساتھ جاتی ہیں تو ٹیم ہار جاتی ہے! بی سی سی آئی نے اہم فیصلہ کرلیا

بی سی سی آئی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی مسلسل ناکاموں پر نئی پالیسی لانے کا فیصلہ کرلیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی نے بھارتی کرکٹرز کی فیملیز کیلیے نئی ایس او پیز لانے کا فیصلہ کرلیا ہے، کیونکہ بیویاں ساتھ جاتی ہیں توٹیم ہارجاتی ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے […]

 0  0
بیویاں ساتھ جاتی ہیں تو ٹیم ہار جاتی ہے! بی سی سی آئی نے اہم فیصلہ کرلیا

بی سی سی آئی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی مسلسل ناکاموں پر نئی پالیسی لانے کا فیصلہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی نے بھارتی کرکٹرز کی فیملیز کیلیے نئی ایس او پیز لانے کا فیصلہ کرلیا ہے، کیونکہ بیویاں ساتھ جاتی ہیں توٹیم ہارجاتی ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق کھلاڑیوں کی بیویوں اور اہلخانہ کو پورے دورے میں ساتھ سفر کی اجازت نہیں ہوگی، 45 دن سے زیادہ چلنے والے ٹورنامنٹ یا سیریز کیلیے اہلیہ کھلاڑی کیساتھ صرف چودہ دن رہ سکتی ہے، مختصر دوروں کے لیے قیام کی حد صرف سات دن ہوگی۔

دوسری جانب آسٹریلیا کے خلاف عبرتناک شکست کے بعد سے بھارتی ٹیم اور کوچ گوتم گمبھیر تنقید کی زد میں ہیں، ایسے میں سابق انگلش کرکٹر بھی میدان میں آگئے۔

ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کو 10 سال بعد بارڈر- گواسکر ٹرافی ہارنے کے بعد کافی تنقید کا سامنا ہے، انگلینڈ کے سابق بھارتی نژاد اسپنر مونٹی پنیسر نے بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کا سخت تنقیدی جائزہ لیتے ہوئے سوال کیا ہے کہ کیا بھارتی کھلاڑی سابق اوپنر کو ٹیم میں ’سنجیدگی‘ سے لیتے ہیں۔

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف بیک ٹو بیک سیریز ہارنے کی وجہ سے بھارتی ٹیم پہلی بار ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔

سابق انگلش اسپنر مونٹی پنیسر نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ شاید گمبھیر پر کام کا بوجھ بہت زیادہ ہے۔ وہ ابھی کوچ کے طور پر راہول ڈریوڈ کی جگہ آئے ہیں، بعض اوقات اس طرح کا فیصلہ کچھ سینئر کھلاڑیوں کے لئے مشکل ہوسکتا ہے۔

سینئر کھلاڑی حقیقت میں سوچ رہے ہوں گے، کچھ سال پہلے وہ ہمارے ساتھی تھے، اب وہ ہمیں بتا رہے ہیں کہ کرکٹ کیسے کھیلی جائے۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہ سب چیزیں مشکل ہوسکتی ہیں اور گوتم کا ریکارڈ (بطور بلے باز) آسٹریلیا یا انگلینڈ میں اچھا نہیں ہے، آسٹریلیا میں گمبھیر کی اوسط 23 ہے، انگلینڈ میں بھی اس کی اوسط اچھی نہیں رہی۔

مونٹی پینسر نے کہا کہ وہ سوئنگ ہوتی ہوئی گیند کو اچھی طرح سے نہیں کھیلتے تھے، مجھے لگتا ہے کہ سلیکٹرز سوچ رہے ہوں گے کہ کیا گمبھیر کو بطور کوچ سنجیدگی سے لیا جارہا ہوگا۔

آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کس کھلاڑی کو قرار دیا گیا؟

حکام سوچ رہے ہوں گے کیا ہمیں ٹیسٹ میں گوتم کی جگہ شاید وی وی ایس لکشمن جیسے کسی سابق کرکٹر کو لانا چاہیے، وہ راہول ڈریوڈ سے کافی مماثلت رکھتے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow