نہانے کیلیے کیسا پانی استعمال کریں؟ ٹھنڈا یا گرم؟
روزانہ نہانا صحت پر بہت اچھے اثرات مرتب کرتا ہے جو لوگ نہانے کیلیے موسم کے ٹھنڈے یا گرم ہونے کی پرواہ نہیں کرتے ان کی صحت اور قوت مدافعت دیگر لوگوں کی نسبت زیادہ بہتر ہوتی ہے، لیکن یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ نہانے کیلیے ٹھنڈا پانی ٹھیک رہے گا یا گرم؟۔ […]
روزانہ نہانا صحت پر بہت اچھے اثرات مرتب کرتا ہے جو لوگ نہانے کیلیے موسم کے ٹھنڈے یا گرم ہونے کی پرواہ نہیں کرتے ان کی صحت اور قوت مدافعت دیگر لوگوں کی نسبت زیادہ بہتر ہوتی ہے، لیکن یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ نہانے کیلیے ٹھنڈا پانی ٹھیک رہے گا یا گرم؟۔
سردیوں میں نہانے کیلئے زیادہ تر لوگ گرم پانی اور کچھ لوگ ٹھنڈا پانی کا استعمال کرتے ہیں، یہ عمل کسی حد تک تو کارآمد ہے لیکن غسل کیلیے جتنے فوائد ٹھنڈا پانی استعمال کرنے کے ہیں اتبے گرم پانی کے نہیں۔
موسم سرما میں ٹھنڈے پانی سے نہانا بے حد مفید ہے، لیکن اگر آپ اتنے خوش قسمت نہیں ہیں تو کسی ٹھنڈے پانی کے پول، باتھ روم شاور یا نلکے کے پاس ہی چلے جائیں۔
لمبی سانس لیں، اپنی قوت ارادی کو یکجا کریں اور خود کو ٹھنڈے پانی کے سپرد کر دیں، اپنے جسم کو یک دم سے ٹھنڈا پانی محسوس کرنے دیں۔
ماہرین صحت نے ٹھنڈے پانی سے غسل کرنے کے 7 بڑے فوائد بیان کیے ہیں، جو مندرجہ ذیل سطور میں بیان کیے جارہے ہیں۔
ٹھنڈا پانی جسم کو اپنے بنیادی درجہ حرارت کو برقرار رکھنے کے لیے خون کی روانی کو تیز کرتا ہے جس سے خون کی گردش بہتر رہتی ہے۔
نہانے کا پانی اگر ٹھنڈا ہو تو جسم میں مدافعتی خلیوں کی مزید پیداوار کو فروغ دے کر عام بیماریوں سے لڑنے میں مدد دیتا ہے۔
پانی سوزش کو کم کرنے، سوجن اور جوڑوں کو پرسکون کرنے میں مدد دیتا ہے۔
ٹھنڈے پانی سے نہانے سے سرد درجہ حرارت آپ کے براؤن فیٹ کو متحرک کرتا ہے جو بدلے میں میٹابولک ریٹ کو بڑھاتا ہے۔
ٹھنڈے پانی سے نہانے کے بعد انسان کے اندر ایک نئی تبدیلی کا خوشگوار احساس ہوتا ہے، جسم چاق و چوبند، ذہنی طور پر ہوشیاری اور توانائی کی سطح بڑھتی ہے۔
ٹھنڈا پانی جسم کی چربی اور خون میں گلوکوز کی سطح کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ ٹھنڈا پانی کیوٹیکلز کو بند کرکے آپ کے بالوں میں چمک اور طاقت کو بڑھاتا ہے۔
سکینڈے نیوین کی ایک تحقیق کے مطابق روزانہ ٹھنڈے پانی سے نہانا اگر ایک سال تک جاری رکھا جائے تو وزن میں تقریباً 4 کلو گرام کمی ہوجاتی ہے اور موٹاپے کی بیماری بھی نہیں ہوتی۔
یاد رہے کہ اگرچہ ٹھنڈے پانی سے نہانے کے کافی فوائد ہیں لیکن بعض مخصوص طبی علامات والے لوگوں کو اس سے پرہیز کرنا چاہیے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟