پنجاب حکومت کا اہم فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے طبی عملے کے مسائل سننے کا فیصلہ کر لیا تاہم ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے عہدیداروں سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ صحت پنجاب طبی عملے کیساتھ مذاکرات کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دےگا جس میں مختلف میڈیکل یونیورسٹیز کے وائس چانسلر شامل ہوں گے۔ لاہور، فیصل […]

 0  2
پنجاب حکومت کا اہم فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے طبی عملے کے مسائل سننے کا فیصلہ کر لیا تاہم ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے عہدیداروں سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ صحت پنجاب طبی عملے کیساتھ مذاکرات کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دےگا جس میں مختلف میڈیکل یونیورسٹیز کے وائس چانسلر شامل ہوں گے۔

لاہور، فیصل آباد سے ینگ ڈاکٹرز کے سابق عہدیدار مذاکراتی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ ینگ نرسز ایسوسی ایشن پنجاب کو مذاکراتی کمیٹی کا حصہ بنایا جائےگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پوری کمیونٹی کو فائدہ پہنچانے والے مسائل حل کیےجائیں گے، ذاتی فوائد کیلئے مذاکرات کرنے والے عملے سے بات نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وارننگ دیتے ہوئے واضح کیا تھا کہ اب ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے اور ہڑتال کی صورت میں ان سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow