دولہا، دلہن، گھوڑی اور 200 پولیس اہلکار: انوکھی بارات نے سب کو حیران کر دیا
بھارتی ریاست راجستھان میں ایک ایسی بارات موضوعِ بحث بن گئی جس میں گھوڑی پر سوار دولہا اپنی دلہن کو لانے کیلیے 200 پولیس اہلکاروں کو بھی ساتھ لے گیا۔ انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وجے نامی دولہا کی بارات گاؤں سری نگر سے نکلی اور 8 کلو میٹر کا سفر طے کر کے […]
بھارتی ریاست راجستھان میں ایک ایسی بارات موضوعِ بحث بن گئی جس میں گھوڑی پر سوار دولہا اپنی دلہن کو لانے کیلیے 200 پولیس اہلکاروں کو بھی ساتھ لے گیا۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وجے نامی دولہا کی بارات گاؤں سری نگر سے نکلی اور 8 کلو میٹر کا سفر طے کر کے ارونا نامی دلہن کے گاؤں لاویرا پہنچی۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کی تقریب میں دلہن کے زیوارت چوری ہوگئے
ناخوشگوار واقعے اور اعلیٰ ذات والوں کے حملے سے بچنے کیلیے دلہن ارونا کے والد نارائن کھوروال نے حفاظت کیلیے مقامی لوگوں سے مدد طلب کی۔
نارائن کھوروال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سوچا اگر ہم ڈرتے رہیں گے تو کسے کام چلے گا، میری بیٹی پڑھی لکھی ہے یہاں دو تین گاؤں ہیں جہاں اعلیٰ ذاتوں کے لوگوں کی وجہ سے ہمیں انتظامیہ کی مدد لینی پڑی لیکن آج انتظامیہ اور پولیس کی بدولت سب کچھ پرامن طریقے سے ہوا۔
پولس افسر جرنیل سنگھ نے کہا کہ بندولی کی تقریب پرامن طریقے سے اختتام کو پہنچی اور بارات کے دوران دیگر کمیونٹی کے لوگ بھی موجود تھے، 200 کے قریب پولیس اہلکار حفاظتی اقدام کے طور پر تعینات کیے گئے تھے۔
جولائی 2005 میں نارائن کی بہن سنیتا کو بھی ایسے ہی حالات کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اس کے دولہا کو پولیس کی سکیورٹی میں لے جانا پڑا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟