سیف علی خان کو حملے کے بعد ایک اور بڑی مشکل کا سامنا
بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے نوابی خاندان ’پٹودی فیملی‘ کی تاریخی جائیدادیں حکومت کے قبضے میں آنے کا خدشہ ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹودی خاندان کی تاریخی جائیدادیں جن کی مالیت 15,000 کروڑ روپے ہے، انہیں بھارتی حکومت اپنے قبضے میں لے سکتی ہے۔ بھارتی میڈیا […]
بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے نوابی خاندان ’پٹودی فیملی‘ کی تاریخی جائیدادیں حکومت کے قبضے میں آنے کا خدشہ ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹودی خاندان کی تاریخی جائیدادیں جن کی مالیت 15,000 کروڑ روپے ہے، انہیں بھارتی حکومت اپنے قبضے میں لے سکتی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مدھیہ پردیش ہائیکورٹ نے فیصلے میں 2015 میں ان جائیدادوں پر عائد پابندی کو ختم کر دیا ہے، جس سے ممکنہ طور پر دشمن کی جائیدادوں کا قانون کہلائے جانے والے اینمی پراپرٹی ایکٹ 1968 کے تحت ان پر قبضے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جسٹس وویک اگروال نے حکم سناتے ہوئے کہا کہ ترمیم شدہ اینمی پراپرٹی ایکٹ 2017 کے تحت ایک قانونی حل موجود ہے، متعلقہ فریقین 30 دنوں کے اندر اپیل کرسکتے ہیں۔
عدالت نے کہا کہ اگر آج سے 30 دنوں کے اندر کوئی نمائندگی دائر کی جاتی ہے، تو اپیلٹ اتھارٹی ملکیت کے حوالے سے اشتہار نہیں دے گی اور کیس کو میرٹ پر نمٹائی جائے گی۔
اینمی پراپرٹی ایکٹ کیا ہے؟
اینمی پراپرٹی ایکٹ بھارت کی مرکزی حکومت کو ان افراد کی جائیدادوں پر ملکیت کا دعویٰ کرنے کی اجازت دیتا ہے جو تقسیم کے بعد پاکستان ہجرت کر گئے تھے۔
بھوپال کے آخری نواب حمید اللہ خان کی تین بیٹیاں تھیں، ان کی سب سے بڑی، عابدہ سلطان، 1950 میں پاکستان ہجرت کر گئیں، دوسری بیٹی، ساجدہ سلطان، بھارت میں رہیں، نواب افتخار علی خان نے پٹودی سے شادی کی، اور قانونی وارث بنیں۔
ساجدہ کے پوتے سیف علی خان کو اس جائیداد کا حصہ وراثت میں ملا، تاہم عابدہ سلطان کی ہجرت حکومت کی جانب سے جائیدادوں پر دشمن کی ملکیت کا دعویٰ کرنے کا باعث بن گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 2019 میں عدالت نے ساجدہ سلطان کو قانونی وارث تسلیم کرلیا تھا لیکن حالیہ فیصلے نے خاندان کے جائیداد کے تنازع کو پھر سے جنم دیا۔
یہ بھی پڑھیں: چاقو حملے کے بعد سیف علی خان نے پہلا بیان جاری کر دیا
آپ کا ردعمل کیا ہے؟