شاہ رخ خان سے ’خوابوں‘ میں میری ملاقات ہوتی ہے، امر خان

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ امر خان کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان سے اکثر خوابوں میں میری ملاقات ہوتی ہے۔ اداکارہ امر خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور اس دوران اپنے ڈرامے اور دیگر معاملات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ […]

 0  0
شاہ رخ خان سے ’خوابوں‘ میں میری ملاقات ہوتی ہے، امر خان

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ امر خان کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان سے اکثر خوابوں میں میری ملاقات ہوتی ہے۔

اداکارہ امر خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور اس دوران اپنے ڈرامے اور دیگر معاملات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں شاہ رخ خان کی بہت بڑی مداح ہوں، دنیا میں ہر لڑکی اپنے شوہر، بھائی، دوست، چاچا میں صرف شاہ رخ خان دیکھتی ہے اور اگر وہ نہیں ملتے جب گلشن گروور نکل آتا تو پھر غصہ آتا ہے۔

امر خان نے کہا کہ لڑکی کو دو چیزوں کا سب سے پہلے پتا چلتا ہے ایک جب کوئی اس سے چیٹ کررہا ہو اور دوسرا جب وہ شاہ رخ کی نقل اتار رہا ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ رومانس کریں لیکن کسی کو دھوکا نہ دیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان ’کنگ آف رومانس‘ ہے، ان جیسا کوئی اور نہیں بن سکتا، وہ جس طرح خواتین کو عزت دیتے ہیں، اس طرح کوئی دوسرا نہیں دے سکتا۔

امر خان کے مطابق ایسا نہیں ہے کہ شاہ رخ خان صرف خواتین کو عزت دیتے ہیں بلکہ وہ مرد حضرات کو بھی اتنا ہی پیار اور عزت دیتے ہیں، تاہم وہ خواتین پر زیادہ توجہ دیتے ہیں اور اسٹار کی یہی خوبی ہوتی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ ان کی باتوں پر لوگ انہیں گالیاں دیں اور پوڈکاسٹ کو بالی ووڈ پوڈکاسٹ کہنے لگیں، کیوں کہ وہ بالی ووڈ کی زیادہ باتیں کر رہی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ بالی ووڈ کی فلمیں دیکھنے، گانا سننا اور پھر بولی وڈ پر بات نہ کرنا منافقت ہوگی، اس لیے وہ اس پر بات کریں گی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow