محمد عامر نے سکندر رضا کو آؤٹ کرکے وسیم اکرم کی یاد تازہ کردی

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے آئی ایل ٹی 20 میں سکندر رضا کو آؤٹ کرکے لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم کی یاد تازہ کردی۔ محمد عامر تمام فارمیٹ کی کرکٹ سے ریٹائر ہوچکے ہیں لیکن وہ مختلف ٹی 20 لیگز میں اپنی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کررہے ہیں، آئی ایل ٹی […]

 0  0

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے آئی ایل ٹی 20 میں سکندر رضا کو آؤٹ کرکے لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم کی یاد تازہ کردی۔

محمد عامر تمام فارمیٹ کی کرکٹ سے ریٹائر ہوچکے ہیں لیکن وہ مختلف ٹی 20 لیگز میں اپنی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کررہے ہیں، آئی ایل ٹی 20 لیگ میں محمد عامر ڈیزرٹ وائپرز کی نمائندگی کررہے ہیں۔

ڈیزرٹ وائپرز نے ابتدائی چار میچوں میں کامیابی حاصل کی لیکن انہیں پانچویں میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تاہم محمد عامر نے 15ویں اوور میں سکندر رضا کی بڑی وکٹ حاصل کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد عامر نے آف سائیڈ پر سلو باؤنسر کی جسے سکندر رضا کھیلنے گئے اور وکٹ کیپر تنیش سوری کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

دبئی کیپٹلز رضا کی وکٹ گرنے کے بعد بھی اچھی پوزیشن میں تھی لیکن ڈیزرٹ وائپرز اور عامر کو امید کی کرن نظر آئی جو نئی گیند سے کوئی کامیابی حاصل نہیں کرسکے اور سکندر رضا کو 24 کے اسکور پر پویلین بھیجنے میں کامیاب رہے۔

گلبدین نائب نے 51 گیندوں پر 78 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ڈیزرٹ وائپرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اووز میں 139 رنز بنائے دبئی کیپٹلز نے 140 رنز کا ہدف 14 گیندوں قبل 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow