کینگروز کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہونے پر آسٹریلوی کرکٹ چیف کا بڑا انکشاف
سی ای او کرکٹ آسٹریلیا نک ہوکلے نے آسٹریلین ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے سے باہر ہونے کے حوالے سے اہم انکشاف کیا ہے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں آسٹریلیا کی کارکردگی پر آسٹریلوی بورڈ کے سربراہ نے بالآخر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ مچل […]
سی ای او کرکٹ آسٹریلیا نک ہوکلے نے آسٹریلین ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے سے باہر ہونے کے حوالے سے اہم انکشاف کیا ہے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں آسٹریلیا کی کارکردگی پر آسٹریلوی بورڈ کے سربراہ نے بالآخر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ مچل مارش اینڈ کمپنی کو شوپیس ایونٹ سے مایوس کن انداز میں باہر نکلنا پڑا۔
کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او نک ہوکلے نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم ہمیشہ سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں، ہم ہمیشہ بہتر ہونے کی کوشش کرتے ہیں، ہماری اعلیٰ کارکردگی کی حامل ٹیمیں ہر مہم کی تفصیلات سے ہمیں آگاہ کرتی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ جب ہم اچھا کرتے ہیں اور جیت جاتے ہیں تو بھی اس کی تفصیل پر روشنی ڈالتے ہیں، جب ہم اتنا اچھا نہیں کھیلتے یا دوسرے نمبر پر آتے ہیں تو بھی ہم اس پر گفتگو کرتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ ہم کیا سیکھ سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں سپر ایٹ مرحلے میں افغانستان اور بھارت کے خلاف مسلسل دو شکستوں کے ٹیم آسٹریلیا سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی تھی۔
آسٹریلیا کی قسمت بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئے آخری سپر ایٹ میچ کے نتیجے پر منحصر تھی، جہاں بنگلہ دیش کو جیتنا تھی، تاہم افغانستان نے آٹھ رنز سے یہ میچ جیت کر آسٹریلیا کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟