ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فتح کے ساتھ ہی ہاردک پانڈیا نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے

بھارتی آل راؤنڈر ہارک پانڈیا کو ورلڈکپ میں عمدہ پرفارمنس کا صلہ مل گیا، مختصر فارمیٹ میں ٹاپ آل راؤنڈر کی پوزیشن حاصل کرلی۔ پہلی بار آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں کسی بھارتی آل راؤنڈر نے نمبر ون پوزیشن پر قبضہ جمایا ہے، ہاردک پانڈیا کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بیٹ اور بال […]

 0  2
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فتح کے ساتھ ہی ہاردک پانڈیا نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے

بھارتی آل راؤنڈر ہارک پانڈیا کو ورلڈکپ میں عمدہ پرفارمنس کا صلہ مل گیا، مختصر فارمیٹ میں ٹاپ آل راؤنڈر کی پوزیشن حاصل کرلی۔

پہلی بار آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں کسی بھارتی آل راؤنڈر نے نمبر ون پوزیشن پر قبضہ جمایا ہے، ہاردک پانڈیا کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بیٹ اور بال کے ساتھ مسلسل عمدہ پرفارمنس نے انھیں عالمی رینکنگ میں نمبر ون آل راؤنڈر کا حقدار بنایا۔

بھارت کے T20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ہاردک پانڈیا نے اپنے کیرئیر میں ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے، وہ بدھ کو جاری ہونے والی رینکنگ کے بعد دنیا کے نئے نمبر ون ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر بن گئے ہیں۔

ہاردک پانڈیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹورنامنٹ میں 144 رنز بنائے تھے جبکہ 11 وکٹیں حاصل کی تھیں، وہ آئی سی سی رینکنگ میں یہ پوزیشن حاصل کرنے والے پہلے بھارتی آل راؤنڈر ہیں۔

بھارتی کرکٹر نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل میں بھی اہم کردار ادا ادا کیا تھا اور 20 رنز دے کر 3 وکٹیں اپنے نام کی تھیں جبکہ آخری اوور بھی انھوں نے ہی کرایا تھا۔

خیال رہے کہ بھارت نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل 2024 میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو شکست دے کر 2007 کے بعد دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow