بھارتی اسٹار کرکٹر کی فائل کلوز کی جاچکی ہے، سابق کرکٹر کا بڑا دعویٰ
سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے دعویٰ کیا ہے کہ بی سی سی آئی کے چیف سلیکٹرز نے اسٹار کرکٹر کی فائل کو کلوز کردیا ہے۔ چیمپئنزٹرافی کے لیے بھارتی اسکواڈ میں جو بڑے نام جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں ان میں سے ایک رسٹ اسپنر یوزویندر چاہل بھی ہیں، ان کے بجائے بھارتی […]
سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے دعویٰ کیا ہے کہ بی سی سی آئی کے چیف سلیکٹرز نے اسٹار کرکٹر کی فائل کو کلوز کردیا ہے۔
چیمپئنزٹرافی کے لیے بھارتی اسکواڈ میں جو بڑے نام جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں ان میں سے ایک رسٹ اسپنر یوزویندر چاہل بھی ہیں، ان کے بجائے بھارتی سلیکٹرز نے دیگر چار اسپنرز کو بھارتی ٹیم کا حصہ بنانے کے لیے ترجیح دی ہے۔
بھارت کے سابق بیٹر آکاش چوپڑا چاہل کے چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ سے باہر ہونے کو ان کے تابوت میں آخری کیل کے طور پر دیکھ رہے ہیں، آکاش نے دعویٰ کیا کہ یوزویندر کے کیریئر کا خاتمہ ہوچکا ہے۔
اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے آکاش چوپڑا نے کہا کہ رسٹ اسپنر کی فائل کلوز کی جاچکی ہے اور مجھے نہیں پتہ کہ ان کے ساتھ ایسا کیوں کیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ یہ ایک دلچسپ کیس ہے، چاہل نے آخری بار جنوری 2023 میں کوئی میچ کھیلا تھا، تو اب دو سال ہوچکے ہیں، وہ تواتر کے ساتھ وکٹیں لیتے رہے ہیں اور مستقل مزاجی کے ساتھ کارکردگی دکھاتے رہے ہیں۔
آکاش چوپڑا نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کے لیے یوزویندر کبھی ریڈار میں تھے ہی ہیں کیوں کہ وہ دو سال سے نہیں کھیل رہے ان کی فائل کلوز کی جاچکی ہے اور ٹیم میں ان کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
خیال رہے کہ یوزویندر چاہل کو کبھی وائٹ بال میں ایک پریمیئر اسٹرائیک بولر کی حیثیت رکھتے تھے اب بھارتی سلیکٹرز کا ان پر سے اعتماد اٹھ چکا ہے انھیں چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھی بھارتی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟