طلاق کی افواہیں، یزویندرا چہل کی معنی خیز پوسٹ وائرل
طلاق کی افواہیں کے درمیان بھارتی کرکٹر یزویندرا چہل کی ذومعنی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹر یزویندرا چہل اور ان کی اہلیہ دھناشری ورما کے درمیان طلاق کی افواہیں گزشتہ کئی دنوں سے زیر گردش ہیں اب کرکٹر نے سوشل میڈیا پر معنی خیز پیغام جاری کیا […]
طلاق کی افواہیں کے درمیان بھارتی کرکٹر یزویندرا چہل کی ذومعنی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹر یزویندرا چہل اور ان کی اہلیہ دھناشری ورما کے درمیان طلاق کی افواہیں گزشتہ کئی دنوں سے زیر گردش ہیں اب کرکٹر نے سوشل میڈیا پر معنی خیز پیغام جاری کیا ہے۔
چہل نے 22 دسمبر 2020 کو یوٹیوبر، ڈانس کوریوگرافر دھناشری سے شادی کی اور اسی سال اگست میں ان کی منگنی ہوئی تھی۔
طلاق کی افواہیں بیچ یزویندرا چہل نے لکھا کہ ’حقیقی محبت نایاب ہے، ہائے میرا نام ’نایاب‘ ہے۔
اس سے قبل چہل نے معنی خیز پوسٹ میں لکھا کہ ’خاموشی ایک گہرا راگ ہے ان لوگوں کے لیے جو اسے تمام شور سے بڑھ کر سن سکتے ہیں۔‘
اس سے قبل دھناشری نے اپنی ایک طویل پوسٹ میں لکھا تھا کہ گزشتہ کچھ دن میرے اور میرے خاندان کے لیے ناقابل یقین حد تک سخت رہے ہیں۔ بے بنیاد تحریر، حقائق کی جانچ سے عاری، اور نفرت پھیلانے والے بے چہرہ ٹرولز کے ذریعے میری ساکھ کو نقصان پہنچانا واقعی پریشان کن ہے۔
یزویندر اچہل نے بھارت کے لیے 121 ون ڈے اور 96 ٹی 20 وکٹیں حاصل کی ہیں اور وہ انڈین پریمیئر لیگ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔
واضح رہے کہ چاہل نے اگست 2023 سے کسی بھی فارمیٹ میں بھارت کی نمائندگی نہیں کی۔ حال ہی میں ہندوستان کے سابق کرکٹر آکاش چوپڑا نے بھی بی سی سی آئی اور ٹیم انڈیا کی انتظامیہ پر بغیر کسی واضح وجہ کے چاہل کے کیریئر کو "ختم” کرنے کا الزام لگایا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟