فائیو اسٹار ہوٹل کے کھانے میں مردہ لال بیگ نکل آیا

بھارت میں فائیو اسٹار ہوٹل کے کھانے میں مبینہ طور پر مردہ لال بیگ نکل آیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق احمد آباد شہر کے فائیو اسٹار ہوٹل میں مہمانوں کو پیش کیے جانے والے سانبر (کھانے) میں مبینہ طور پر مردہ کاکروچ پایا گیا۔ کاکروچ کے نکلنے کے بعد مقامی شہری ادارے نے کچن […]

 0  0
فائیو اسٹار ہوٹل کے کھانے میں مردہ لال بیگ نکل آیا

بھارت میں فائیو اسٹار ہوٹل کے کھانے میں مبینہ طور پر مردہ لال بیگ نکل آیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق احمد آباد شہر کے فائیو اسٹار ہوٹل میں مہمانوں کو پیش کیے جانے والے سانبر (کھانے) میں مبینہ طور پر مردہ کاکروچ پایا گیا۔

کاکروچ کے نکلنے کے بعد مقامی شہری ادارے نے کچن کو 48 گھنٹوں کے لیے سیل کردیا گیا۔

احمد آباد میونسپل کارپوریشن (اے ایم سی) کے فوڈ ڈپارٹمنٹ کے نامزد افسر نے بتایا کہ وسترا پور کے علاقے میں واقع ہوٹل ’حیات احمد آباد‘ میں منعقدہ تقریب کے دوران مہمان نے اسے پیش کیے گئے سامبر میں کاکروچ پایا گیا جس کی ویڈیو بنالی۔

رپورٹ کے مطابق پورٹل کے ذریعے معاملے کی شکایت درج کروائی گئی، ہوٹل کا کچن غیر صحت ند تھا جس کے بعد اسے سیل کیا گیا۔

کچن کے دروازے پر چسپاں کلوزر نوٹس میں اے ایم سی نے کہا کہ صحت عامہ کے مفاد میں کچن 48 گھنٹے تک بند رہے گا۔

نوٹس میں متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر کچن دوبارہ کھولا گیا تو قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow