صائم ایوب کی انجری پر فخر زمان کا حوصلہ افزا بیان

قومی ٹیم کے بیٹر فخر زمان نے صائم ایوب کی انجری پر حوصلہ افزا بیان دے دیا۔ کرکٹ ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ یہ برا لگتا ہے جب ایک کھلاڑی جس پر پاکستان نے بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے وہ زخمی ہوجاتا ہے جب وہ اپنے عروج پر […]

 0  0
صائم ایوب کی انجری پر فخر زمان کا حوصلہ افزا بیان

قومی ٹیم کے بیٹر فخر زمان نے صائم ایوب کی انجری پر حوصلہ افزا بیان دے دیا۔

کرکٹ ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ یہ برا لگتا ہے جب ایک کھلاڑی جس پر پاکستان نے بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے وہ زخمی ہوجاتا ہے جب وہ اپنے عروج پر پرفارم کرنا شروع کردیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی انجری کھلاڑی کے سفر کا حصہ ہوتے ہیں۔

فخر زمان نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ چیلنجز زندگی کا حصہ ہیں اور ایک عظیم کھلاڑی بننے کے لیے آپ کو ان کا سامنا کرنا ہوگا۔

انہوں نے صائم ایوب کی جلد صحت یابی کے لیے بھی امید ظاہر کی۔

اوپننگ بیٹر نے کہا کہ فٹنس دوبارہ حاصل کرنے میں وقت لگتا ہے مجھے یقین ہے کہ صائم بہت جلد واپس آئے گا۔

واضح رہے کہ اوپننگ بلے باز صائم ایوب جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوران دائیں ٹخنے میں فریکچر ہونے کے بعد صحت یاب ہو رہے ہیں۔ وہ علاج کے لیے لندن گئے ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ وہ چھ ہفتے تک باہر رہیں گے۔

انہوں نے حالیہ دوروں کے دوران تین ون ڈے سنچریاں اور ٹی ٹوئنٹی میں ناقابل شکست 98 رنز بنائے۔ وہ جنوبی افریقا میں پاکستان کی تاریخی 3-0 سے کلین سویپ میں پلیئر آف دی سیریز بھی رہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow