نامور بھارتی اداکارہ نے نامعلوم شخص پر پیچھا کرنے کا الزام لگا دیا
ممبئی: ملیالم فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نامور اداکارہ ہنی روز نے نامعلوم شخص پر اپنا پیچھا کرنے کا الزام عائد کر دیا۔ انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فیس بک پوسٹ میں ہنی روز نے حیرت کا اظہار کیا کہ کیا کسی کیلیے محض دولت کی وجہ سے کسی خاتون کی توہین کرنا […]
ممبئی: ملیالم فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نامور اداکارہ ہنی روز نے نامعلوم شخص پر اپنا پیچھا کرنے کا الزام عائد کر دیا۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فیس بک پوسٹ میں ہنی روز نے حیرت کا اظہار کیا کہ کیا کسی کیلیے محض دولت کی وجہ سے کسی خاتون کی توہین کرنا قابل قبول ہے؟
ہنی روز نے اپنی فیس بک پوسٹ میں پیچھا کرنے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی۔
انہوں نے پوسٹ میں کہا کہ اُس شخص نے ابتدائی طور پر انہیں ایک پروگرام میں بطور مہمان مدعو کیا تھا جو انہوں نے قبول بھی کیا تھا، لیکن اس کے بعد آنے والے دعوت ناموں کو مسترد کرنے پر اس شخص نے انتقامی کارروائی کے طور پر ان کی توہین کرنا شروع کر دی۔
ہنی روز نے ملزم پر یہ بھی الزام لگایا کہ وہ ان کے فنکشنز میں شرکت کرتا ہے اور جان بوجھ کر قابل اعتراخ تبصرے کرتا ہے، وہ تبصروں کیلیے سوشل میڈیا کا بھی استعمال کرتا ہے۔
قانونی چارہ جوئی کے فقدان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہنی روز نے سوال کیا کہ کیا قانونی نظام ایسے رویے کے خلاف کوئی تحفظ فراہم نہیں کرتا ہے؟
نامور اداکارہ نے کہا کہ جنسی تبصرے کرنا اور کسی عورت کا پیچھا کرنا جرم ہے، میں اس طرح کے تبصرے کو نظر انداز کرتی ہوں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں ایسی حرکات کا جواب نہیں دے سکتی۔
ہنی روز ملیالم، تامل اور تیلگو میں فلموں میں اپنے کرداروں کیلیے جانی جاتی ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟