منیب بٹ کونسی عادت ترک کردیں؟ ایمن خان نے بتادیا

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان کا کہنا ہے کہ بس ایک خواہش ہے کہ منیب بٹ بغیر سوچے سمجھے بولنے کی عادت ترک کردیں۔ شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے اہلیہ و اداکارہ ایمن خان کے ساتھ چند ماہ قبل یوٹیوب چینل پر انٹرویو دیا اور اس دوران نجی زندگی اور […]

 0  2
منیب بٹ کونسی عادت ترک کردیں؟ ایمن خان نے بتادیا

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان کا کہنا ہے کہ بس ایک خواہش ہے کہ منیب بٹ بغیر سوچے سمجھے بولنے کی عادت ترک کردیں۔

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے اہلیہ و اداکارہ ایمن خان کے ساتھ چند ماہ قبل یوٹیوب چینل پر انٹرویو دیا اور اس دوران نجی زندگی اور بیٹیوں سے متعلق اظہار خیال کیا۔

ایمن خان نے کہا کہ مجھے منیب بٹ نے کبھی انڈسٹری میں کام کرنے سے نہیں روکا یہ میرا اپنا فیصلہ تھا، حالات کچھ ایسے بن گئے، جب بچوں کو پیدائش ہوئی تو انہیں وقت دینے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں منیب بٹ کی شخصیت میں کچھ نہیں بدلنا چاہتی بس اتنا چاہتی ہوں کہ وہ بغیر سوچے سمجھنے بولنے کی عادت چھوڑ دیں۔

دوسری جانب منیب بٹ نے کہا کہ جب ایمن خان سے شادی ہوئی تھی اس دوران میرے پاس اتنا پیسہ یا دولت نہیں تھی، ایمن سے شادی اور بچوں کی پیدائش کے بعد اللہ نے رزق میں اضافہ کیا۔

شوبز جوڑی نے بیٹیوں سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ہم اپنی چھوٹی بیٹی میرال کو سوشل میڈیا پر نہیں دکھانا چاہتے، امل کے وقت ہمیں اتنا شعور نہیں تھا اسی لیے ہم نے امل کو سوشل میڈیا پر متعارف کروادیا تھا۔

منیب بٹ نے کہا کہ امل کو بہت لوگ جاننے لگ گئے ہیں وہ ابھی بہت چھوٹی ہے، ہم کہیں باہر جاتے ہیں تو لوگ امل کو پیار کرتے ہیں لیکن وہ ان چیزوں کو نہیں سمجھتی اس لیے گھبرا جاتی ہے۔

واضح رہے کہ منیب بٹ اور ایمن خان 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور ان کی دو بیٹیاں امل اور میرال منیب ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow