’جیٹھا لال نے پروڈیوسر کا گریبان پکڑ لیا‘
تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے اداکار جیٹھا لال نے پروڈیوسر اسیت مودی کا گریبان پکڑ لیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ڈرامے ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ میں جیٹھا لال کا کردار نبھانے والے مشہور اداکار دلیپ جوشی نے شو کے پروڈیوسر اسیت کمار مودی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد […]
تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے اداکار جیٹھا لال نے پروڈیوسر اسیت مودی کا گریبان پکڑ لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ڈرامے ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ میں جیٹھا لال کا کردار نبھانے والے مشہور اداکار دلیپ جوشی نے شو کے پروڈیوسر اسیت کمار مودی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد نوبت یہاں تک پہنچی کے اداکار نے پروڈیوسر کو گریبان سے پکڑ لیا۔
دونوں کا جھگڑا اگست کے شروع میں ہوا تھا۔
بھارتی میڈیا نے اندرونی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جھگڑے کی وجہ یہ تھی کہ جیٹھا لال نے پروڈیوسر سے چند دن کی چھٹی مانگ لی تھی۔
اسیت کمار نے انہیں چھٹی دینے سے انکار کیا، دونوں کے درمیان بحث ہوئی اور نوبت لڑائی تک جا پہنچی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دراصل شوٹ کا یہ آخری دن تھا اور دلیپ پروڈیوسر سے ملنے کے انتظار میں کافی دیر سے بیٹھے تھے لیکن وہ نکلے تو ان کو دیکھے بغیر ہی کش سے ملنے چلے گئے۔
بعدازاں اسیت کمار نے دلیپ جوشی کو منا لیا اور دونوں کے درمیان معاملات طے ہوگئے۔
واضح رہے کہ اداکارہ منمن دتہ مشہور ڈرامے تارک مہتا کا اولٹا چشمہ میں ’ببیتا جی‘ کا کردار ادا کرنے کے لیے مشہور ہیں جبکہ جیٹھا اور ببیتا دونوں ڈرامے میں اپنی کیمسٹری کے لیے مشہور ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟