بارڈر- گواسکر ٹرافی دیتے ہوئے سنیل گواسکر کو کیوں نہیں بلایا گیا؟

سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے آسٹریلیا اور بھارت کے مابین پانچ میچوں کی بارڈر-گواسکر ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی دینے کی تقریب میں نہ بلانے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں گواسکر نے کہا کہ مجھ تک جو معلومات پہنچی ہیں وہ یہ ہیں کہ اگر آسٹریلیا سیریز جیتا ہے تو […]

 0  1
بارڈر- گواسکر ٹرافی دیتے ہوئے سنیل گواسکر کو کیوں نہیں بلایا گیا؟

سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے آسٹریلیا اور بھارت کے مابین پانچ میچوں کی بارڈر-گواسکر ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی دینے کی تقریب میں نہ بلانے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں گواسکر نے کہا کہ مجھ تک جو معلومات پہنچی ہیں وہ یہ ہیں کہ اگر آسٹریلیا سیریز جیتا ہے تو ایلن باڈر ٹرافی دیں گے اور اگر انڈیا جیت کر سیریز کو ڈرا کرے گا تو میں (گواسکر) ٹرافی پیش کروں گا۔

 انہوں نے کہا کہ یہ وہ بات ہے جو کہ کرکٹ آسٹریلیا سے پوچھی جانی چاہیے کیونکہ میرا کرکٹ آسٹریلیا سے کوئی براہ راست رابطہ نہیں تھا انہوں نے اس چینل سے روابط رکھے جس کے لیے میں آسٹریلیا میں کام کر رہا تھا۔

ان کا کہنا تھا یہ معلومات مجھ تک میرے چینل کی طرف سے پہنچیں مگر کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے مجھے آفیشل طور پر آگاہ نہیں کیا گیا۔

گواسکر نے خواہش ظاہر کی کہ چونکہ ٹرافی کا نام باڈر گواسکر تھا جو کہ ہمارے نام سے جُڑا ہے تو یقیناً ہم دونوں کو ہی تقریب میں ہونا چاہیے تھا میں محسوس کرتا ہوں کہ دونوں کو ہی بلایا جانا چاہیے تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow