سیف علی خان کو کاریں ہوتے ہوئے رکشے میں اسپتال کیوں لایا گیا؟
بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سیف علی خان کو چاقو حملے کے بعد ان کے بڑے بیٹے ابراہیم نے زخمی حالت میں آٹو رکشہ میں ڈال کر اسپتال پہنچایا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان گزشتہ رات اپنے گھر میں چاقو کے حملے میں شدید زخمی ہوگئے تھے، حملہ آور نے ان […]
بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سیف علی خان کو چاقو حملے کے بعد ان کے بڑے بیٹے ابراہیم نے زخمی حالت میں آٹو رکشہ میں ڈال کر اسپتال پہنچایا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان گزشتہ رات اپنے گھر میں چاقو کے حملے میں شدید زخمی ہوگئے تھے، حملہ آور نے ان پرمتعدد بار وار کیا، جن میں ایک ان کی ریڑھ کی ہڈی کے قریب لگا۔
رپورٹس کے مطابق حملے کے بعد ان کے بڑے بیٹے، 23 سالہ ابراہیم علی خان نے گھر میں کار موجود نہ ہونے کے باعث والد کو ایک آٹو رکشہ میں ڈال کر لیلاوتی اسپتال منتقل کیا۔
سیف کی ٹیم کا کہنا ہے کہ ان کی سرجری کامیاب رہی اور اب ان کی زندگی کو خطرہ لاحق نہیں ہے، گھر کے دیگر افراد، بشمول ان کی اہلیہ اداکارہ کرینہ کپور خان، حملہ آور کے حملے میں محفوظ رہیں۔
پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چوری کی نیت سے سیف کے گھر میں داخل ہونے والے شخص نے پہلے موقع کا انتظار کیا۔
حملہ آور کو گھر کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دو گھنٹے قبل تک داخل ہوتے نہیں دیکھا گیا، جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ پہلے ہی عمارت میں موجود تھا۔ پولیس حملہ آور کی شناخت کے لیے مزید فوٹیج چیک کررہی ہے جبکہ اس حوالے سے اطراف میں موجود لوگوں سے معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔
ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین سیف پر حملے کا ذمہ دار بھارتی وزری اعظم نریندر مودی کو ٹھہرا رہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھارتی وزیر داخلہ اور حکمران جماعت بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ساتھ ہی ان سے یہ سوال کیا جارہا ہے کہ کیا وہ شہروں کو محفوظ رکھ سکتے ہیں؟
بعض سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ مودی سے ملاقات کے بعد سیف کی زندگی میں بڑی تبدیلی آنا شروع ہوگئی، ان کا خیال ہے کہ جب سے ملاقات ہوئی ہے، اس کے لیے چیزیں نیچے کی طرف جا رہی ہیں۔
سیف علی خان کے ساتھ زخمی ہونے والی خاتون کون ہے؟ پولیس کا اہم بیان
ایک صارف کا کہنا تھا کہ سیف کی زندگی میں سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا، پھر ان کی ملاقات نریندر مودی سے ہوگئی اور سب کچھ تبدیل ہونا شروع ہوگیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟