شاہ رخ خان مجھے کبھی بھی۔۔۔۔۔۔نانا پاٹیکر نے کیا کہا؟
بالی ووڈ کے سینئر اداکار نانا پاٹیکر نے ساتھی اداکار شاہ رخ خان کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 1992 میں ریلیز ہونے والی فلم ’راجو بن گیا جینٹل مین‘ میں شاہ رخ خان اور نانا پاٹیکر نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جبکہ فلم کی ہیروئن جوہی چاؤلہ تھیں۔ […]
بالی ووڈ کے سینئر اداکار نانا پاٹیکر نے ساتھی اداکار شاہ رخ خان کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 1992 میں ریلیز ہونے والی فلم ’راجو بن گیا جینٹل مین‘ میں شاہ رخ خان اور نانا پاٹیکر نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جبکہ فلم کی ہیروئن جوہی چاؤلہ تھیں۔
تجربہ کار اداکار نانا پاٹیکر نے کہا کہ شاہ رخ کی کبھی نہ بھلانے کی عادت مجھے بہت متاثر کرتی ہے۔
نانا پاٹیکر نے شاہ رخ خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب بھی بے پناہ محبت کے ساتھ سب سے ملتا ہے۔
اداکار نانا پاٹیکر نے مزید کہا کہ وہ مجھے کبھی بھی نہیں بھولتا اور ہمیشہ بہت پیار سے ملتا ہے۔
نانا پاٹیکر کا مزید کہنا تھا کہ ’لوگ بڑا فنکار بن کر اپنے پرانے ساتھیوں کو بھول جاتے ہیں لیکن وہ نہیں بھولتا، وہ مجھے ایک بچے کی طرح لگتا ہے، میرے لیے وہ اب بھی ایک بچے کی طرح ہے، میں واقعی میں اسے بہت پسند کرتا ہوں۔‘
آپ کا ردعمل کیا ہے؟