ویرات کوہلی کے آؤٹ ہونے کی ویڈیو وائرل

ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں ویرات کوہلی کے کلین بولڈ ہونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ گیانا میں کھیلا جارہا دوسرا سیمی فائنل میچ پہلے ہی تاخیر سے شروع ہوا تھا، بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 65 رنز بنائے جس کے باعث دوبارہ بارش […]

 0  2
ویرات کوہلی کے آؤٹ ہونے کی ویڈیو وائرل

ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں ویرات کوہلی کے کلین بولڈ ہونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

گیانا میں کھیلا جارہا دوسرا سیمی فائنل میچ پہلے ہی تاخیر سے شروع ہوا تھا، بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 65 رنز بنائے جس کے باعث دوبارہ بارش شروع ہوئی تو میچ روک دیا گیا۔

رشبھ پنت 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان روہت شرما 37 اور سوریا کمار یادیو 13 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے ریس ٹوپلی اور سیم کرن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

ویرات کوہلی کو 9 رنز پر ریس ٹوپلی نے پویلین کی راہ دکھائی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویرات کوہلی نے ٹوپلی کو چھکا لگانے کے بعد ایک بار پھر بڑا شاٹ مارنے کی کوشش کی تو وہ کلین بولڈ ہوگئے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں ویرات کوہلی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow