’ایسی ٹیم بننا چاہتے ہیں جسے ہوم گراؤنڈ پر ہرانا مشکل ہو‘
قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ ایسی ٹیم بننا چاہتے ہیں جسے ہوم گراؤنڈ پر ہرانا مشکل ہو۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف کل سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے […]
قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ ایسی ٹیم بننا چاہتے ہیں جسے ہوم گراؤنڈ پر ہرانا مشکل ہو۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف کل سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں اگلے سائیکل کی تیاری کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایسی ٹیم بننا چاہتے ہیں جسے ہوم گراؤنڈ پر ہرانا مشکل ہو۔
شان مسعود نے کہا کہ محمد عباس کو کنڈیشن کی وجہ سے آرام دیا گیا ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں وقفے کی وجہ سے مختلف چیلنجز سامنے آتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پہلا میچ جمعے سے ملتان میں شروع ہو گا۔
پاکستان ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی نے ملتان ٹیسٹ کے لیے 3 اسپنرز اور ایک فاسٹ بولر کے ساتھ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے آسٹریلیا کے راڈنی ٹکر اور انگلینڈ کے رچرڈ کیٹلبرو آن فیلڈ امپائر جبکہ آسٹریلیا کے پال رائفل تھرڈ امپائر اور فیصل آفریدی فورتھ امپائر ہوں گے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟