چیمپئنز ٹرافی کیلیے منتخب کیا تو۔۔۔۔۔، معروف بھارتی کرکٹر نے بورڈ کو کیا پیشکش کر دی؟

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی ٹیم میں منتخب کیے جانے پر معروف کرکٹر نے بی سی سی آئی کو بڑی پیشکش کر دی ہے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ایک ماہ کا عرصہ رہ گیا ہے۔ سوائے میزبان پاکستان اور بھارت کے تمام ٹیمیں اپنے اسکواڈ کا اعلان کر چکی ہیں۔ […]

 0  0
چیمپئنز ٹرافی کیلیے منتخب کیا تو۔۔۔۔۔، معروف بھارتی کرکٹر نے بورڈ کو کیا پیشکش کر دی؟

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی ٹیم میں منتخب کیے جانے پر معروف کرکٹر نے بی سی سی آئی کو بڑی پیشکش کر دی ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ایک ماہ کا عرصہ رہ گیا ہے۔ سوائے میزبان پاکستان اور بھارت کے تمام ٹیمیں اپنے اسکواڈ کا اعلان کر چکی ہیں۔

بی سی سی آئی کو اپنے اہم کھلاڑیوں کی خراب فارم اور فٹنس مسائل کی وجہ سے اسکواڈ کی تشکیل میں مشکل کا سامنا ہے۔ ایسے میں ایک معروف کرکٹر نے میگا ایونٹ کے لیے ٹیم میں منتخب ہونے کی صورت میں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو بڑی پیشکش کر دی ہے۔

یہ بھارتی کھلاڑی شریاس ائیر ہیں جو ایک روزہ کرکٹ میں مڈل آرڈر میں کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کو کئی فتوحات دلا چکے ہیں اور گزشتہ ورلڈ کپ 2023 میں بھی 530 رنز اسکور کر کے ٹیم کو فائنل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شریاس ایئر نے بی سی سی آئی سے کہا ہے کہ اگر سلیکٹرز چیمپئنز ٹرافی کے لیے انہیں منتخب کرتے ہیں تو وہ مڈل آرڈر سمیت کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے دوران انہوں نے کے ایل راہول کے ساتھ مل کر مڈل آرڈر کا اہم کردار ادا کیا لیکن فائنل جیت کر اپنی ٹیم کو تیسری بار ون ڈے کا عالمی چیمپئن نہ بنوا سکے۔

روہت شرما پاکستان آ رہے ہیں، بھارتی میڈیا نے تصدیق کر دی

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow