انٹرنیشنل کرکٹ میں ناکام بڑے بھارتی پلیئرز ڈومیسٹک کھیلنے پہنچ گئے

آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی میں بدترین ناکامی نے بھارت کے بڑے بڑے ناموں کو ڈومیسٹک کرکٹ کے دروازے تک پہنچا دیا۔ بھارت کے بڑے ڈومیسٹک ایونٹ رانجی ٹرافی میں اس بار بھارتی کرکٹ کے کئی بڑے نام ایکشن میں نظر آئیں گے، ناکامی کے باوجود ریٹائرمنٹ سے انکار کرنے والے روپت شرما ممبئی […]

 0  0
انٹرنیشنل کرکٹ میں ناکام بڑے بھارتی پلیئرز ڈومیسٹک کھیلنے پہنچ گئے

آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی میں بدترین ناکامی نے بھارت کے بڑے بڑے ناموں کو ڈومیسٹک کرکٹ کے دروازے تک پہنچا دیا۔

بھارت کے بڑے ڈومیسٹک ایونٹ رانجی ٹرافی میں اس بار بھارتی کرکٹ کے کئی بڑے نام ایکشن میں نظر آئیں گے، ناکامی کے باوجود ریٹائرمنٹ سے انکار کرنے والے روپت شرما ممبئی کے اسکواڈ کے ساتھ وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرتے دیکھے گئے۔

37 سالہ روہت ممبئی کی طرف سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے نظر آئیں گے، اس بات کے قومی امکانات ہیں، یشسوی جیسوال نے بھی جموں کشمیر کے خلاف ڈومیسٹک میچ کے لیے خود کو دستیاب ظاہر کیا ہے۔

آسٹریلیا مین صرف 93 رنز بنانے والے شبمن گل بھی پنجاب کی طرف سے کرناٹکا کے خلاف ڈمیسٹک میچ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

اس کے علاوہ رشبھ پنت نے بھی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ رانجی ٹرافی میں دہلی کی جانب سے ساؤراشٹرا کے خلاف میچ میں حصہ لیں گے اور اپنی فارم بحال کرنے کی کوشش کریں گے۔

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم سیریز میں 3-0 سے وائٹ واش کے بعد آسٹریلی میں ہونے والی بارڈر گواسکر ٹرافی میں 3-1 سے شکست نے بھارتی ٹیسٹ ٹیم کو ڈبلیو ٹی سی فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا ہے۔

بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ میں اپنے کپتان روہت شرما کو بھی ڈراپ کردیا تھا، تاہم پھر بھی ان قسمت نہ بدلی اور آخری مقابلے میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow