پی ایس ایل کے لیے انگلش کرکٹر نے فرسٹ کلاس کرکٹ چھوڑ دی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے انگلش کرکٹر فرسٹ کلاس کرکٹ چھوڑ دی۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے انگلش اوپنر جیمز ونس کو این او سی دینے سے انکار کیا تو انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ چھوڑ کر پی ایس ایل کھیلنے کو ترجیح دی۔ جیمز ونس پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز […]

 0  0
پی ایس ایل کے لیے انگلش کرکٹر نے فرسٹ کلاس کرکٹ چھوڑ دی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے انگلش کرکٹر فرسٹ کلاس کرکٹ چھوڑ دی۔

انگلش کرکٹ بورڈ نے انگلش اوپنر جیمز ونس کو این او سی دینے سے انکار کیا تو انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ چھوڑ کر پی ایس ایل کھیلنے کو ترجیح دی۔

جیمز ونس پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔

واضح رہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ کی این او سی پالیسی کے بعد کھلاڑیوں نے احتجاج کیا تھا۔

ای سی بی نے اس سال ریڈ بال کرکٹرز کو سیزن کے دوران این او سی دینے سے انکار کر دیا تھا۔

چیمپینز ٹرافی کی وجہ سے اس سال پی ایس ایل کی تاریخیں انگلش سیزن سے بھی متصادم ہیں۔

 ریڈ بال کرکٹ سے علیحدگی کے بعد جیمز ونس کو پی ایس ایل کا این او سی مل جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق انگلش کرکٹر ٹام کوہلر کیڈمور بھی ایسا ہی فیصلہ کرسکتے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow