خاتون نے 7 منٹ دیر سے آنے پر آن لائن ٹیکسی ڈرائیور پر ’تھوک‘ دیا

بھارت میں خاتون نے 7 منٹ دیر سے آنے پر آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو گالیاں دیں اور گاڑی سے باہر نکلتے ہوئے اس پر تھوک دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون نے کیب ڈرائیور کے ساتھ اس وقت گالی گلوچ شروع کردی جب وہ انہیں پک کرنے کے لیے 7 منٹ دیر سے […]

 0  0
خاتون نے 7 منٹ دیر سے آنے پر آن لائن ٹیکسی ڈرائیور پر ’تھوک‘ دیا

بھارت میں خاتون نے 7 منٹ دیر سے آنے پر آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو گالیاں دیں اور گاڑی سے باہر نکلتے ہوئے اس پر تھوک دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون نے کیب ڈرائیور کے ساتھ اس وقت گالی گلوچ شروع کردی جب وہ انہیں پک کرنے کے لیے 7 منٹ دیر سے پہنچا تھا۔

انکوگنیٹو نامی صارف کی جانب سے ایکس پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو کو پانچ لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں اور خاتون کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون ٹیکسی میں بیٹھی ہے اور ڈرائیور کو برا بھلا کہتے ہوئے اس کی شکایت کمپنی سے کرنے کی دھمکی دیتی ہے جبکہ ڈرائیور پرسکون رہا اور بتانے لگا کہ ٹریفک کی وجہ سے تاخیر ہوئی، آپ میری شکایت کردو۔‘

خاتون غصے میں کہنے لگی کہ میں کروں گی ضرور تیری شکایت کروں گی۔

صورتحال اس وقت بگڑ گئی جب خاتون نے گاڑی سے باہر نکنے سے قبل ڈرائیور تھوک دیا جبکہ پورے واقعے میں ڈرائیور نے اس سے کوئی بدتمیزی نہیں کی۔

ویڈیو میں نہ ہی خاتون کا چہرہ واضح ہے اور نہ کیب ڈرائیور کی شکل دکھائی گی ہے لیکن سوشل میڈیا صارفین میں اسے دیکھ کر غصے کی لہر دوڑ گئی۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ٹیکسی کمپنیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ڈرائیور کو ایسے پاگل کسٹمرز سے بچائیں۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ اگر وہ دیر کررہا تھا تو یہ رائیڈ کینسل کرسکتی تھیں لیکن اندر بیٹھنے کے بعد ایسا کیوں کیا وہ ڈرائیور کی توہین کرنے والی کون ہوتی ہے؟

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow