شادی میں نہ بلانا مہنگا پڑ گیا، دولہا سسرال کے بجائے اسپتال جا پہنچا
شادی خوشی کی ایسی تقریب ہوتی ہے جس میں قریبی خاندان اکٹھا ہوتا ہے لیکن اگر کوئی مدعو نہ کرے تو کچھ ایسا بھی ہو سکتا ہے۔ شادی کے حوالے سے کئی منفرد اور دلچسپ واقعات آئے دن پڑوسی ملک بھارت میں رونما ہوتے رہتے ہیں جو میڈیا کی زینت بنتے ہیں۔ ایسا ہی ایک […]
شادی خوشی کی ایسی تقریب ہوتی ہے جس میں قریبی خاندان اکٹھا ہوتا ہے لیکن اگر کوئی مدعو نہ کرے تو کچھ ایسا بھی ہو سکتا ہے۔
شادی کے حوالے سے کئی منفرد اور دلچسپ واقعات آئے دن پڑوسی ملک بھارت میں رونما ہوتے رہتے ہیں جو میڈیا کی زینت بنتے ہیں۔ ایسا ہی ایک دلچسپ واقعہ ریاست بہار میں پیش آیا جہاں ایک معمولی کوتاہی نے دولہا کو سسرال کے بجائے اسپتال پہنچا دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے ایک علاقے میں روشن کمار نامی شخص کی شادی تھی۔ دولہا گھر والوں اور دوستوں کے ہمراہ سسرال بارات لے جانے کی تیاری کر رہا تھا کہ ایسے میں شادی میں نہ بلائے جانے والے افراد نے گھر پر دھاوا بول دیا۔
دعوت نہ دینے پر غصے سے لال پیلے ہوئے رشتے داروں نے آؤ دیکھا نہ تاؤ، اہلخانہ اور دولہا کو گھیر کر ان پر لاٹھیوں سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں دولہا سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے۔
اس اچانک حملے کے بعد دولہا اور باراتیوں کو سسرال لے جانے کے بجائے اسپتال لے جایا گیا جب کہ پولیس نے جائے وقوعہ سے رام رادے نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ شادی میں نہ بلائے جانے پر وہ بہت غصے میں تھا اسی لیے اس نے دیگر کے ساتھ مل کر دولہا اور اس کے گھر والوں پر تشدد کیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟