جارجیا میں سال ’’2025‘‘ کا استقبال کیسے کیا جائے گا؟ جان کر حیران رہ جائیں

دنیا 2025 کے استقبال کی تیاریاں کر رہی ہے امریکی ریاست جارجیا نا قابل یقین منفرد انداز میں نئے سال کو خوش آمدید کہے گی۔ ہر سال دنیا کے ہر ملک میں 31 دسمبر کو مقامی وقت کے مطابق رات 12 بجتے ہی نئے سال کو خوش آمدید کہا جاتا ہے۔ اس موقع پر مختلف […]

 0  0

دنیا 2025 کے استقبال کی تیاریاں کر رہی ہے امریکی ریاست جارجیا نا قابل یقین منفرد انداز میں نئے سال کو خوش آمدید کہے گی۔

ہر سال دنیا کے ہر ملک میں 31 دسمبر کو مقامی وقت کے مطابق رات 12 بجتے ہی نئے سال کو خوش آمدید کہا جاتا ہے۔ اس موقع پر مختلف ممالک میں مختلف انداز میں نیا سال منایا جاتا ہے لیکن جوش یکساں ہوتا ہے۔

2024 بھی اب تیزی سے رخصت کے قریب جا رہا ہے اور دنیا نے 2025 کی آمد پر اس کے استقبال کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ تاہم امریکی ریاست جارجیا اس سال کو اتنے منفرد مگر ناقابل یقین انداز میں منانے جا رہی ہے، جس کو جان کر سب ہی حیران رہ جائیں گے۔

امریکہ کی جنوب مشرقی ریاست جارجیا میں نئے سال کا استقبال ایک بہت بڑے دھماکے سے کیا جا رہا ہے جس کی جارجیا کی کاؤنٹی کمیشن نے منظوری بھی دے دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جارجیا میں 31 دسمبر اور یکم جنوری کی درمیانی شب 12 بجتے ہی ایک 16 سالہ خالی عمارت کو دھماکے سے اڑا دیا جائے گا۔

جارجیا سال نو کا جشن کسطرح منائے گا؟ حیرت انگیز منصوبہ سامنے آگیا -  ایکسپریس اردو

رپورٹ کے مطابق مذکورہ عمارت ماضی میں ایک شاندار ہوٹل تھا اور اس عمارت کو میکون کاؤنٹی نے گزشتہ برس 4.5 ملین ڈالر میں خریدا تھا اور اب اس عمارت کو منہدم کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں جس کے لیے ایک فرم سے 2.6 ملین ڈالر کا معاہدہ کیا گیا ہے۔

یہ ہوٹل 1970 میں شروع کیا گیا تھا اور یہاں مشہور آنجہانی گلوکار ایلوس پریسلے بھی قیام کر چکے ہیں تاہم یہ ہوٹل کبھی بھی اپنے مالکان کے لیے بہت زیادہ نفع بخش نہیں رہا۔

نیویارک کے بینکنگ ڈیپارٹمنٹ نے اس ہوٹل کو دھوکا دہی اور منی لانڈرنگ اسکیم کے الزامات کے تحت 1991 میں سیل بھی کر دیا گیا تھا۔

اس ہوٹل کی عمارت کو آخری بار رمادا پلازا کے طور پر استعمال کیا گیا اور ڈاؤن ٹاؤن کے شمالی حصے میں دریائے اوکمولجی کے قریب واقع ہے اور 2017 سے خالی پڑا ہے۔

اس عمارت کا نقشہ مشہور آرکیٹکٹ موریس لیپیدس نے بنایا تھا۔ تاہم بعد ازاں موریس نے کہا تھا کہ یہ عمارت ساخت کے لحاظ سے درست نہیں اور اس کی تزئین و آرائش نہیں کی جا سکتی۔

میئر مِلر کا کہنا ہے کہ شہر کی انتظامیہ نے ابھی تک اس کا فیصلہ نہیں کیا ہے کہ اس زمین کو کس طرح سے استعمال کیا جائے گا، تاہم جو بھی چیز اس کی جگہ لے گی وہ اس سے 100 گنا بڑھ کر ہو گی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow