کوے نے بھی رشوت لے لی، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر مداح حیران رہ جاتے ہیں۔ حال ہی میں انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی گئی ایک ویڈیو میں ایک خاتون کو لکڑی کے لاگ پر نوٹ رکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور جب وہ کسی کام کے لیے دوسری طرف […]

 0  3
کوے نے بھی رشوت لے لی، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر مداح حیران رہ جاتے ہیں۔

حال ہی میں انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی گئی ایک ویڈیو میں ایک خاتون کو لکڑی کے لاگ پر نوٹ رکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور جب وہ کسی کام کے لیے دوسری طرف مڑتی ہے تو ایک کوا اپنی چونچ میں نوٹ اٹھا کر اڑ جاتا ہے۔

شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے، ’’میرا کوا کہتا ہے چلو شاپنگ کرتے ہیں مجھے 500 روپے ملے ہیں۔‘‘

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عورت بروقت کوے کو دیکھ لیتی ہے اور پرندے کے پیچھے بھاگتی ہے۔ وہ کوے کو تربوز کا ایک ٹکڑا پیش کرتی ہے اور امید کرتی ہے کہ وہ اسے دیکھتے ہی نوٹ چھوڑ دے گا، لیکن یہ کوشش ناکام ہو جاتی ہے۔

  عورت دوبارہ تربوز کا ٹکڑا اٹھا کر کوے کے سامنے پیش کرتی ہے لیکن پھر بھی یہ کام نہیں کرتا۔

آخری حربے کے طور پر، وہ پرندے کو انگور پیش کرتی ہے اور خوش قسمتی سے، کوا اسے لینے کے لیے نوٹ چھوڑ دیتا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow