’’آپ شادی میں مدعو نہیں‘‘، جوڑے کا رشتے داروں کو عجیب وغریب دعوت نامہ

شادی میں شرکت کا دعوت نامہ بھیجنا روایت ہے لیکن ایک نوجوان جوڑے نے اپنے رشتے داروں کو شادی میں نہ بلانے کا عجیب وغریب دعوت نامہ بھیج دیا۔ شادی دو انسانوں کی نئی زندگی کی شروعات ہوتی ہیں۔ یہ تقریب لڑکا اور لڑکی دونوں کے لیے خاص ہوتی ہے اور ہر معاشرے میں اس […]

 0  2

شادی میں شرکت کا دعوت نامہ بھیجنا روایت ہے لیکن ایک نوجوان جوڑے نے اپنے رشتے داروں کو شادی میں نہ بلانے کا عجیب وغریب دعوت نامہ بھیج دیا۔

شادی دو انسانوں کی نئی زندگی کی شروعات ہوتی ہیں۔ یہ تقریب لڑکا اور لڑکی دونوں کے

لیے خاص ہوتی ہے اور ہر معاشرے میں اس اہم تقریب میں قریبی عزیز واقارب اور دوستوں کو مدعو کیا جاتا ہے۔ اگر کسی کو مدعو نہیں کیا جاتا تو اس کو دعوت نامہ ہی نہیں بھیجا جاتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا میں ایک جوڑے نے اپنی شادی پر ایسا منفرد کام کیا جس نے یہ بھی یہ دیکھا، سنا اور پڑھا وہ حیران رہ گیا۔

ریڈ اٹ پر ایک صارف جو عنقریب شادی کرنے والے جوڑے کا رشتے دار ہے نے بتایا کہ نوجوان جوڑا اپنی رہائشگاہ سے پانچ گھنٹے کے فاصلے پر واقع ایک چھوٹے باغیچے میں اپنی شادی کی پلاننگ کر رہا ہے۔

باغیچہ چھوٹا ہے اس لیے محدود جگہ اور بجٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے اس جوڑے نے مہمانوں کی فہرست کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا اور اس پر عملدرآمد کے لیے حیرت انگیز قدم اٹھایا۔

مذکورہ جوڑے نے جن رشتے داروں کو شادی میں نہیں بلانا تھا انہیں کارڈ بھیجا جس میں یہ اطلاع دی گئی کہ انہیں شادی کی تقریب میں مدعو نہیں کیا گیا ہے۔

صارف جس نے اس حوالے سے کسی ملک یا شہر کی نشاندہی نہیں کی کا کہنا ہے کہ مجھے پتہ چلا ہے کہ جوڑا ایسے لوگوں کو ‘کارڈ’ بھیج رہا ہے جنہیں مدعو نہیں کیا گیا ہے۔ اس کارڈ میں لکھا ہے کہ وہ جلد ہی شادی کر رہے ہیں اور آپ اس خاص دن پر ہمارے دلوں میں ہیں، تاہم آپ مدعو نہیں ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow