میرا نام تمغۂ امتیاز کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے، سرمد کھوسٹ
معروف اداکار سرمد کھوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا نام تمغہ امتیاز کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری میں اداکار سرمد کھوسٹ نے تمغہ امتیاز حاصل کرنے والوں کی فہرست شیئر کی جس میں ان کا نام موجود نہیں ہے۔ سرمد کھوسٹ نے لکھا کہ […]
معروف اداکار سرمد کھوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا نام تمغہ امتیاز کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری میں اداکار سرمد کھوسٹ نے تمغہ امتیاز حاصل کرنے والوں کی فہرست شیئر کی جس میں ان کا نام موجود نہیں ہے۔
سرمد کھوسٹ نے لکھا کہ میرا نام 14 اگست 2023 کو تمغہ امتیاز پانے والوں کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے جو مجھے کل 23 مارچ کو وصول کرنا تھا۔
اداکار نے لکھا کہ میں نے اپنا نام اس میں خود تو شامل نہیں کیا تھا۔
سرمد کھوسٹ نے لکھا کہ جن لوگوں نے مجھے گزشتہ سال مبارک باد دی تھی وہ اپنی مبارک باد واپس لے لیں۔
گزشتہ سال اگست 2023 میں یوم آزادی کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے 304 پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کو اعزازات کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ سرمد کھوسٹ کا نام بھی اعزاز پانے والوں میں شامل تھا۔
واضح رہے کہ سرمد کھوسٹ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پردیس‘ میں درفشاں سلیم کے والد کا کردار نبھایا تھا جبکہ ڈرامے میں ان کی اہلیہ شائستہ لودھی تھیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟