شہریار منور نے حبا بخاری کے ساتھ نئے ڈرامے کی جھلک جاری کردی

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور نے حبا بخاری کے ساتھ نئے ڈرامہ سیریل ’رد’ کی جھلک جاری کردی۔ اے آر وائی ڈیجیٹل پر شہریار منور اور حبا بخاری کا نیا ڈرامہ سیریل ’رد‘ جلد نشر کیا جائے گا جس کی جھلک اداکار نے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔ ’رد‘ کے ڈائریکٹر احمد بھٹی […]

 0  6
شہریار منور نے حبا بخاری کے ساتھ نئے ڈرامے کی جھلک جاری کردی

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور نے حبا بخاری کے ساتھ نئے ڈرامہ سیریل ’رد’ کی جھلک جاری کردی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل پر شہریار منور اور حبا بخاری کا نیا ڈرامہ سیریل ’رد‘ جلد نشر کیا جائے گا جس کی جھلک اداکار نے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔

’رد‘ کے ڈائریکٹر احمد بھٹی ہیں جنہوں نے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ کی ہدایت کاری کے فرائض انجام دیے ہیں، جبکہ اس کی کہانی صنم زریاب نے لکھی ہے۔

ویڈیو میں شہریار منور کو شیشہ توڑتے دکھایا گیا ہے جبکہ حبا بخاری یہی عمل دہرا رہی ہیں۔

شہریار منور نے ڈرامے کی دیگر کاسٹ سے متعلق نہیں بتایا تاہم مداح ’رد‘ کی پہلی قسط کے بے تابی سے منتظر ہیں اور ڈرامے کے او ایس ٹی ’آؤ سناؤں کہانی مختصر راجا اور رانی تھی‘ کو بھی پسند کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ شہریار منور اس سے قبل اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پہلی سی محبت‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس میں ان کے ہمراہ مایا علی شامل تھیں۔

حبا بخاری بھی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تیرے عشق کے نام‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا جس کی دیگر کاسٹ میں جنید خان، یشما گل، عثمان پیرزادہ ودیگر شامل تھے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow