گوشت کو پکانے سے پہلے کیوں نہیں دھونا چاہیے؟

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ مرغی کے کچے گوشت کو پکانے سے پہلے دھونے سے گریز کرنا چاہیے۔ چکن دنیا بھر میں سب سے زیادہ کھایا جانے والا گوشت ہے لیکن دنیا بھر کے طبی ادارے کچے چکن کو پکانے سے پہلے اسے نہ دھونے کا مشورہ دیتے ہیں۔ نارتھ کیرولائنا اسٹیٹ یونیورسٹی اور […]

 0  7
گوشت کو پکانے سے پہلے کیوں نہیں دھونا چاہیے؟

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ مرغی کے کچے گوشت کو پکانے سے پہلے دھونے سے گریز کرنا چاہیے۔

چکن دنیا بھر میں سب سے زیادہ کھایا جانے والا گوشت ہے لیکن دنیا بھر کے طبی ادارے کچے چکن کو پکانے سے پہلے اسے نہ دھونے کا مشورہ دیتے ہیں۔

نارتھ کیرولائنا اسٹیٹ یونیورسٹی اور یو ایس ایگریکلچرل ڈیپارٹمنٹ (یو ایس ڈی اے)کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مرغی کے گوشت (چکن) کو دھونا جراثیم کی آلودگی اور غذا سے ہونے والے امراض کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ صارفین کا خیال ہے کہ گوشت کو دھو کر وہ بیکٹریا کو ختم کرہے ہیں یا گوشت کو محفوظ بنارہے ہیں، مگر بیکٹریا کی کچھ مقدار اتنی مضبوطی سے گوشت سے جڑی ہوتی ہے کہ اسے کئی بار دھونے پر ختم کرنا ممکن نہیں۔

تحقیق کے مطابق ہوسکتا ہے کہ دیگر بیکٹریا دھلنے پر بہہ جائیں مگر یہ بھی ضروری نہیں کہ کوئی اچھی خبر ہو۔

چکن کے گوشت میں ہیضہ، بخار اور مسلز اکڑنے کا باعث بننے والے بیکٹریا Campylobacterموجود ہوتا ہے جبکہ اس میں سالمونیلا اور دیگر بیکٹریا بھی ہوتے ہیں۔

محققین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جب آپ گوشت دھونے کے لیے پانی کی دھار مارتے ہیں تو ہاتھوں یا سنک میں جراثیم کے اجتماع اور امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور اس خطرے کو گوشت کو بغیر دھوئے پکا کر کم کیا جاسکتا ہے۔

گوشت کو دھونے سے کچن کے مختلف حصوں میں جراثیموں کی مقدار بڑھنے سے غذا سے ہونے والے امراض کا خطرہ زیادہ بڑھ جاتا ہے اور گوشت کو براہ راست برتن میں ڈال کر پکالینا چاہیے۔

درحقیقت چکن کے گوشت کو 165 ڈگری فارن ہائیٹ درجہ حرارت یا یوں کہہ لیں تیز آنچ پر پکانا اس میں موجود بیکٹریا کو مار دیتا ہے۔

یو ایس ڈی اے کی طبی ٹیم کا کہنا تھا کہ بھوننا یا ابالنا بھی اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتا ہے بس جو بھی کریں وہ تیز آنچ پر کریں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ چکن یا گائے کے گوشت کو پکانے کے دوران ہاتھوں کو زیادہ دھوئیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow