عبدالباری نے ٹھیک کیا ہے؟ فہد شیخ نے مداحوں سے رائے مانگ لی

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فہد شیخ نے اپنے کردار ’عبدالباری‘ سے متعلق مداحوں سے رائے مانگ لی۔ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’آپا شمیم‘ میں اداکار فہد شیخ (عبدالباری)، زوہا توقیر (کشف)، راحت غنی (سائرہ)، فائزہ حسن (شمیم باجی)، سلیم شیخ، نوین نقوی، سجاد پال، صباحت بخاری، ماہم عامر، احمد رندھاوا ودیگر […]

 0  0
عبدالباری نے ٹھیک کیا ہے؟ فہد شیخ نے مداحوں سے رائے مانگ لی

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فہد شیخ نے اپنے کردار ’عبدالباری‘ سے متعلق مداحوں سے رائے مانگ لی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’آپا شمیم‘ میں اداکار فہد شیخ (عبدالباری)، زوہا توقیر (کشف)، راحت غنی (سائرہ)، فائزہ حسن (شمیم باجی)، سلیم شیخ، نوین نقوی، سجاد پال، صباحت بخاری، ماہم عامر، احمد رندھاوا ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

’آپا شمیم‘ کی ہدایت کاری کے فرائض ذیشان علی زیدی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی اسما سیانی نے لکھی ہے۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ گھر والوں کی جانب سے کشف کو باتیں سنانے پر عبدالباری ان کے حق میں بولتے ہیں جس سے اہلیہ بھی خوش ہوجاتی ہیں۔

اب انسٹاگرام پر عبدالباری نے پوسٹ شیئر کی جس کی ویڈیو میں انہیں اور زوہا توقیر کو جھولا جھولتے دیکھا جاسکتا ہے۔

فہد شیخ نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’تو پھر عبدالباری نے ٹھیک کیا؟ آپ لوگ خوش ہوگئے۔؟‘

مداحوں نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’بہت زیادہ خوش ہیں ان دنوں کشف اور عبدالباری ہماری فیوریٹ جوڑی ہے، دوسرے صارف نے لکھا کہ ’ہم تو خوش ہیں لیکن آپا شمیم کو کون سمجھائے گا۔‘

واضح رہے ڈرامہ سیریل ’آپا شمیم‘ کی 30 اقساط نشر ہوچکی ہیں جبکہ ڈرامے کو روزانہ شام 7 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جاتا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow