یش کی ئئی فلم ’ٹاکسک‘کی جھلک نے مداحوں حیران کردیا
کے جی ایف سپر اسٹار یش کی نئی فلم ’ٹاکسک‘ کی جھلک نے مداحوں کو حیران کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کے جی ایف سے شہرت حاصل کرنے والے سپر اسٹار یش نے 39ویں سالگرہ کے موقع پر فلم ’ٹاکسک‘ کا شاندار ٹیزر جاری کرکے مداحوں کو حیرت زدہ کردیا۔ 59 سیکنڈز پر مشتمل […]
کے جی ایف سپر اسٹار یش کی نئی فلم ’ٹاکسک‘ کی جھلک نے مداحوں کو حیران کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کے جی ایف سے شہرت حاصل کرنے والے سپر اسٹار یش نے 39ویں سالگرہ کے موقع پر فلم ’ٹاکسک‘ کا شاندار ٹیزر جاری کرکے مداحوں کو حیرت زدہ کردیا۔
59 سیکنڈز پر مشتمل ویڈیو "برڈے پک” کے طور پر جاری کی گئی، جس میں یش کو ایک سفید سوٹ، فیڈورا ہیٹ، اور سگار کے ساتھ ایک شاندار انداز میں داخل ہوتے ہوئے دکھایا گیا۔
فلم کا ماحول عیش و عشرت، دلکشی، اور عیش سے بھرپور پارٹی کا منظر پیش کرتا ہے۔
فلم کی ہدایتکارہ گیتو موہنداس نے یش کی تعریف کرتے ہوئے کہا، "ٹاکسک” ایک غیر روایتی کہانی ہے جو ہمارے اندر کے انتشار کو بیدار کرے گی۔ یش کے ساتھ کام کرنا ایک اعزاز ہے۔ ان کی تخلیقی صلاحیت اور جنون فلم کو ایک منفرد اور یادگار تجربہ بناتے ہیں۔
فلم کو مشترکہ طور پر ونکٹ کے نارائنہ اور یش نے کے وی این پروڈکشنز اور مانسٹر مائنڈ کریشنز کے تحت پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم اپریل 2025 میں بڑے پردے کی زینت بنے گی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟