علی ظفر نے بھائی دانیال کے ساتھ نیا گانا ریلیز کردیا
معروف پاکستانی گلوکار علی ظفر نے بھائی دانیال ظفر کے ساتھ نیا گانا ریلیزکردیا۔ گلوکار علی ظفر نے بھائی دانیال کے ساتھ مداحوں کو نئے سال کا تحفہ دیتے ہوئے نیا گانا ریلیز کیا ہے، ’منڈا آن دا رائز‘ نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ہے۔ گانے میں معروف امریکن ریپر، ٹی آئی نے بھی […]
معروف پاکستانی گلوکار علی ظفر نے بھائی دانیال ظفر کے ساتھ نیا گانا ریلیزکردیا۔
گلوکار علی ظفر نے بھائی دانیال کے ساتھ مداحوں کو نئے سال کا تحفہ دیتے ہوئے نیا گانا ریلیز کیا ہے، ’منڈا آن دا رائز‘ نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ہے۔
گانے میں معروف امریکن ریپر، ٹی آئی نے بھی علی اور دانیال کے ساتھ کولیب کیا ہے۔
گزشتہ دنوں گانے نے ریلیز ہوتے ہی ایک گھنٹے میں دس لاکھ سے زائد ویوز حاصل کرکے ریکارڈ قائم کیا اور مداحوں کی جانب اسے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔
دانیال ظفر کا جذبہ اور منفرد فنکارانہ صلاحیتیں بھی پاکستانی موسیقی کی نئی لہر کی نمائندگی کرتی ہے۔
اس تعاون میں ٹی آئی کا شامل ہونا، جو ہپ ہاپ اور ریپ موسیقی کے بانی ہیں اور جن کا اثر دہائیوں تک پھیلا ہوا ہے، اس شراکت داری کو میوزک انڈسٹری میں ایک تاریخی لمحے کے طور پر دیکھا جارہے۔
گانے کی ریلیز پر گلوکار علی ظفر کا کہنا ہے کہ دانیال ظفر اور انٹرنیشنل ہیپ ہاپ سٹار ٹی آئی کے ساتھ مل کر گیت ریلیز کرنے کا مقصد ملکی میوزک انڈسٹری کو بین الااقوامی میوزک شائقین کے بیچ لے جانا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟