ناسا کے خلائی جہاز نے سورج کے قریب پرواز کرکے تاریخ رقم کردی
امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے خلائی جہاز نے سورج کے انتہائی قریب پرواز کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ناسا نے تصدیق کی ہے کہ اس کا پارکر سولر پروب محفوظ ہے اور اور معمول کے مطابق کام کررہا ہے۔ ناسا نے بتایا کہ خلائی جہاز 24 دسمبر […]
امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے خلائی جہاز نے سورج کے انتہائی قریب پرواز کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ناسا نے تصدیق کی ہے کہ اس کا پارکر سولر پروب محفوظ ہے اور اور معمول کے مطابق کام کررہا ہے۔
ناسا نے بتایا کہ خلائی جہاز 24 دسمبر کو سورج کی سطح سے صرف 6.1 ملین کلو میٹر کے فاصلے سے گزرا۔
واشنگٹن ڈی سی میں ناسا کے ہیڈکوارٹر میں سائنس مشن ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ نکی فاکس نے ایک بیان میں کہا کہ "سورج کے قریب اس حد تک پرواز کرنا مشن میں ایک تاریخی لمحہ ہے۔”
سائنسدانوں کو پارکر سولر پروب سے گزشتہ رات سگنل موصول ہوا۔
اس سے پہلے خلائی جہاز سورج سے خارج ہونے والے انتہائی شدید درجہ حرارت اور بے تحاشہ تابکاری کو برداشت کرتے ہوئے سورج کی بیرونی فضا میں38 لاکھ میل کے فاصلے پر پرواز کر رہا تھا، اس دوران اس کا زمین سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔
اس حوالے سے امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ خلائی جہاز محفوظ اور معمول کے مطابق کام کر رہا ہے۔
سائنسی ماہرین کا کہنا ہے کہ ناسا کے مشن سے یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ سورج درحقیقت کام کیسے کرتا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟