’روہت شرما ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کرتے تو میرے لیے سرپرائز ہوگا‘

بھارت کے اسپورٹس صحافی وکرانت گپتا نے روہت شرما سے ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی چھوڑنے کا مطالبہ کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق صحافی وکرانت گپتا نے روہت شرما کے مستقبل کے بارے میں بڑھتی ہوئی قیاس آرائیوں کے درمیان ان سے ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا […]

 0  0
’روہت شرما ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کرتے تو میرے لیے سرپرائز ہوگا‘

بھارت کے اسپورٹس صحافی وکرانت گپتا نے روہت شرما سے ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی چھوڑنے کا مطالبہ کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق صحافی وکرانت گپتا نے روہت شرما کے مستقبل کے بارے میں بڑھتی ہوئی قیاس آرائیوں کے درمیان ان سے ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر روہت شرما ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کرتے تو یہ میرے لیے سرپرائز ہوگا۔

وکرانت گپتا نے کہا کہ بچہ بچہ آکر بول رہا ہے تو اب روہت شرما کو ٹیسٹ کرکٹ چھوڑ دینی چاہیے آپ ون ڈے تو کھیل ہی رہے ہیں، ایشون کو دیکھیں وہ واپس آگئے اور اب نیا رول تلاش کریں گے۔

واضح رہے کہ روہت شرما سے متعلق یہ تبصرے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوسرے روز ہندوستانی کی کارکردگی متاثر کن نہیں رہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب رنز نہیں آتے ہیں تو ڈریسنگ روم میں کپتان کی عزت کم ہونے لگتی ہے، کرکٹ میں کوئی بھی زندگی بھر کپتان نہیں رہتا۔

روہت شرما نے چار اننگز میں صرف 22 رنز بنائے ہیں جن میں 3، 6، 10 اور 3 رنز شامل ہیں، میلبرن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں روہت کو پیٹ کمنز نے 3 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔

سنیل گواسکر نے بھی پیش گوئی کی کہ اگر روہت شرما کی فارم آئندہ میچوں میں بحال نہ ہوئی تو وہ عہدہ چھوڑ سکتے ہیں، اگر روہت میلبرن اور سڈنی میں فلاپ ہوجاتے ہیں تو وہ استعفیٰ دے دیں گے اور سلیکٹرز کے فیصلے کا انتظار نہیں کریں گے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow