بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ سے دستبردار
بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ سے دستبردار ہوگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بلائںڈ کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے این او سی نہ ملنے پر پاکستان نہیں جائے گی۔ بھارتی حکومت نے ٹیم کو پاکستان جانے کی اجازت نہیں دی […]
بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ سے دستبردار ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بلائںڈ کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے این او سی نہ ملنے پر پاکستان نہیں جائے گی۔
بھارتی حکومت نے ٹیم کو پاکستان جانے کی اجازت نہیں دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلائنڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے پر بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے پوائنٹس دیگر ٹیموں میں تقسیم کئیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ 23 نومبر سے 3 دسمبر تک لاہور اور ملتان میں شیڈول ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟