ویرات کوہلی انسٹاگرام پر کس پاکستانی سپراسٹار پلیئر کو فالو کرتے ہیں؟
دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پاکستان کے ایک سپراسٹار پلیئر کو فالو کرتے ہیں۔ بھارتی اسٹار کرکٹ کے میدان میں کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی وہ کافی مقبول ہیں جبکہ وہ جس واحد پاکستانی کرکٹر کو فالو کرتے ہیں اس کا تعلق آج کی […]
دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پاکستان کے ایک سپراسٹار پلیئر کو فالو کرتے ہیں۔
بھارتی اسٹار کرکٹ کے میدان میں کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی وہ کافی مقبول ہیں جبکہ وہ جس واحد پاکستانی کرکٹر کو فالو کرتے ہیں اس کا تعلق آج کی جنریشن سے نہیں بلکہ وہ سابق کرکٹر اور سوئنگ کے بے تاج بادشاہ وسیم اکرم ہیں۔
انسٹاگرام فالوورز پر کوہلی کے مداحوں کی تعداد 271 ملین ہے جو انھیں فالو کرتے ہیں اور اسی وجہ سے بھارتی بیٹر اس وقت انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والی بھارتی شخصیت بھی ہیں۔
قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ انسٹا گرام پر جتنی بڑی تعداد میں مداح ویرات کوہلی کو فالو کرتے ہیں اتنی بڑی فالونگ کے آس پاس بھی کوئی کرکٹر نہیں ہے، وہ دنیا میں سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے کرکٹر ہیں۔
صرف 282 لوگوں کو انسٹاگرام پر فالو کرنے والے ویرات کوہلی زیادہ تر کرکٹرز کو ہی فالو کرتے دکھائی دیتے ہیں، کوہلی سابق پاکستانی کپہتان وسیم اکرم کو بھی انسٹاگرام پر فالو کرتے آرہے ہیں۔
وسیم اکرم کو نہ صرف دنیائے کرکٹ میں کافی قدر کی نگاہ سے دیکھاجاتا ہے بلکہ ان کی ماہرانہ رائے کو بھی کرکٹ ورلڈ میں کافی اہمیت دی جاتی ہے، کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے بھی منسلک رہنے والے وسیم کو دنیائے کرکٹ کے چند عظیم ترین بولرز میں شمار کیا جاتا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟